حیران کن:مگرمچھوں نے کتے کی جان بچا لی
Image

نئی دہلی: (سنو نیوز) انڈیا میں ایک انتہائی حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جہاں دریا میں گرنے والے ایک کتے کو کھانے کی بجائے خونخوار مگرمچھوں نے اس کو کنارے تک پہنچانے میں مدد کی۔

سائنسدانوں نے اس واقعے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے انتہائی خونخوار جانور مگرمچھوں کا کتے کیساتھ رد عمل سے جانوروں کی آپس میں ہمدردی کے جذبے کی اعلیٰ مثال ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کتا دیگر کتوں کے غول سے بچ کر بھاگ رہا تھا کہ اچانک اس نے دریائے ساوتری میں جان بچانے کیلئے چھلانگ لگا دی، لیکن اس کو کیا علم تھا کہ یہ دریا خونخوار مگرمچھوں کی آماجگاہ ہے۔

اس رپورٹ کو سائنسی جریدے"جرنل آف تھریٹننگ ٹیکسا " میں شائع کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دریائے ساوتری مگرمچھوں سے بھرا ہوا ہے۔ جب کتے نے جان بچانے کیلئے دریا میں چھلانگ لگائی تو اس کے قریب ہی تین مگر مچھ تیر رہے تھے۔

اگر جانوروں کی نفسیات کو دیکھا جائے تو دیکھنے والے یہی کہتے کہ مگرمچھوں نے اس بے بس کتے کو مار دینا تھا لیکن حیران کن طور پر سب کچھ اس کے الٹ ہوا۔ ان 3 خونخوار مگرمچھوں نے دریا میں گرنے والے کتے کی مدد کی اور اس کو واپس دریا کے کنارے تک پہنچایا۔

اس واقعے کی تحقیق کرنے والے سائنسدانو ں کا کہنا ہے کہ مگرمچھ نے کتے کو چیر پھاڑ کر کھانے کی بجائے اسے اپنے منہ کے زور سے آگے دھکیلا اور دریا کے کنارے کی جانب دکھیلنا شروع کردیا۔ سائنسدانوں نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ شاید اس وقت مگرمچھوں کو بھوک نہیں لگی ہوئی تھی، اس لیے انہوں نے کتے کو مارنا مناسب نہیں سمجھا بلکہ اس کی مدد کی، جانوروں میں یہ جذبہ شاذ ونادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage