پی ٹی آئی کنپٹی پر بندوق رکھ کر چھڑوائی جارہی ہے: عمران خان
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ ہمیں چھوڑ کر نہیں جا رہے بلکہ ان کی کنپٹی پر بندوق رکھ کر ان سے پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے یہ بات آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے طریقے اختیار کرنے سے سیاسی جماعتیں ختم نہیں ہوتیں، پارٹیاں اس طرح ختم ہوتی ہیں جس طرح حکمران جماعت پی ڈی ایم کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ووٹ بینک ختم ہو رہا ہے۔

اس سے قبل غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ اس وقت ہم ملک کی مقبول ترین جماعت ہیں، حکومت میں شامل پارٹیاں الیکشن سے قبل چاہتی ہیں کہ ہمیں کچل دیا جائے۔انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کو مکمل تباہ کرنے کے بعد الیکشن کرانا چاہتی ہے، لیکن اس سے صرف ہماری جماعت نہیں بلکہ جمہوریت کی تباہی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اسٹیبلشمنٹ اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت سب سے بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن یہاں کوئی بات کرنے کو ہے ہی نہیں، تالی دو ہاتھوں سے ہی بجتی ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مذاکرات کی کوشش کی لیکن ان کو بھی کوئی جواب نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی، شیریں مزاری کا سیاست چھوڑنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ سینئر ترین رہنما شیریں مزاری نے پارٹی اور عمران خان کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔ میں نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرتی ہوں، میں پی ٹی آئی یا کسی بھی جماعت کا حصہ نہیں ہوں گی۔

اسلام آباد میں اپنی صاحبزادی ایمان مزاری اور دیگر وکلا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ میرے خاوند کا پانچ ماہ پہلے انتقال ہوا، میں لیے سب سے اہم میری والدہ، میرا خاندان اور میری اولاد ہے، مجھے ان کی زیادہ فکر ہے، مجھے ان سے زیادہ کوئی ضروری نہیں ہے، اس کے علاوہ میری صحت کے مسائل بھی ہیں۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ میں 9 اور 10 مئی کو ہونے والے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں، ریاستی اداروں کو جس طرح نشانہ بنایا گیا، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ آج سے تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage