
چقندر کھانا صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ چقندر میں وٹامن سی، آئرن اور بیٹا کیروٹین پایا جاتا ہے جو آپ کو کئی بیماریوں سے دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چقندر کا زیادہ استعمال آپ کی صحت کو خراب کر سکتا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ چقندر کے استعمال کے کیا نقصانات ہیں۔
لو بلڈ پریشر:
لو بلڈ پریشر کے مریضوں کو چقندر کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر آپ لو بلڈ پریشر کے مریض ہیں اور آپ چقندر کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کے بلڈ پریشر کی سطح مزید کم ہو سکتی ہے۔ اسی لیے بلڈ پریشر والے افراد کو چقندر کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
پتھری کے مریض:
اگر آپ کو گردے کی پتھری ہے تو چقندر آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چقندر میں آکسیلیٹ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ جو گردے کی پتھری کا مسئلہ مزید سنگین بنا سکتا ہے۔ اگر آپ گردے کی پتھری کا شکار ہیں تو چقندر کے استعمال سے پرہیز کریں۔
جگر میں مسئلہ ہو سکتا ہے:
چقندر کے زیادہ استعمال سے جگر کے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چقندر میں کاپر، آئرن، فاسفورس اور میگنیشیم ہوتا ہے۔ دوسری جانب اگر آپ اس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو معدنیات جگر میں جمع ہونے لگتے ہیں۔ جس کی وجہ سے نا صرف جگر خراب ہوتا ہے بلکہ ہڈیاں بھی کمزور ہوسکتی ہیں۔
الرجی کا مسئلہ:
اگر کسی شخص کو چقندر سے الرجی ہو تو چقندر کا استعمال جلد پر خارش اور الرجی کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے اگر آپ کو بھی الرجی کا مسئلہ ہے تو چقندر کا استعمال نہ کریں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage