ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کو انجری مسائل سے نجات
Image

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کی ٹینس سٹار اور سابق نمبر ون ایما راڈوکانو نے کہا ہے کہ وہ فٹنس مسائل سے نجات پاکر آئندہ سیزن میں ٹینس کورٹس میں ایکشن میں ہوں گی۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کی سابق عالمی نمبر 10 مئی میں اپنے ٹخنے اور دونوں کلائیوں کی سرجری کروانے کے بعد رواں سیزن میں چار گرینڈ سلام ایونٹس میں سے تین سے محروم ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے ایما راڈوکانو گزشتہ پیر کو پونے والی خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں دنیا کی ٹاپ 200 کھلاڑیوں کی فہرست سے بھی باہر ہو گئی تھی۔

اے پی پی نیوز کے مطابق وہ آئندہ نومبر میں ختم ہونے والے ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے پہلے ٹینس میں واپس نہیں آپائیں گی ۔20 سالہ ایما راڈوکانو نے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد انجری مسائل سے نجات پالیں گی اور آئندہ سیزن میں ٹینس کورٹس میں واپس آئیں گی ۔

انہوں نے کہا رواں سال کے چار میں سے تین گرینڈسلام ایونٹس مس کرنے پر بہت مایوسی ہوئی تاہم انہوں نے کہا کہ ان کی تمام تر توجہ اپنی صحت یابی پر مرکوز ہے۔ سابق برطانوی نمبر ایک ایما راڈوکانو 44 سالوں میں سنگلز کا بڑا ٹائٹل جیتنے والی پہلی برطانوی خاتون بننے کے بعد سے کسی بھی گرینڈ سلام ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکی ہیں۔

ایما راڈوکانو سرجری کے بعد پہلی بار اگست میں پریکٹس کورٹ میں واپس آئیں اور 2023 میں صرف 10 میچ کھیلنے کے باوجود، وہ بہتر فارم میں واپسی اور ومبلڈن کے خوابوں کو پورا کرنے کی امید کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل جیتنا میرا ایک خواب ہے جس کو پورا کرنے کے لئے بہت جلد صحت یاب ہوکر سرتوڑ کوشش کروں گی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage