اوپنر امام الحق کی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر سامنے آگئیں
لاہور:(سنونیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی ہونے والی بیوی کی تصاویر منظر عام پرآگئیں ہیں جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹر کی ہونے والی اہلیہ جن کا نام انمول محمود ہے ان کی تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں انہیں لال رنگ کے جوڑے میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے، تصاویر میں انمول محمودنے معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائی کا تیار کردہ جوڑا پہنا ہواہے۔
دوسری جانب امام الحق کی شادی کی تیاریاںزور وشور سے جاری ہیں۔امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر کو قوالی نائٹ سے ہوگا۔ امام کے نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے کی گئی ہے جب کہ قومی کرکٹر کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔امام الحق سے قبل حسن علی،شاداب خان،عماد وسیم،اور حارث روف بھی رشتہ ازدواج میں بندھ چکے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کی شادی رواں سال سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے ہوئی جس میں کرکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی،امام الحق کے ساتھی کرکٹر شاداب خان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے والوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب رہے۔ان کی شادی دوسرا اسپیشلسٹ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی جس میں کرکٹرز کی شرکت نے چار چاند لگادئیے تھے۔
اس کے علاوہ حارث روٖف کی شادی بھی رواں سال ہوئی،انہوں نے اپنی کلاس فیلو مزنہ سے شادی کی ان کی شادی پر بھی کرکٹرز نے بھرپور انداز میں شرکت کی تھی ۔اس کے علاوہ حسن علی اور عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔