بزرگ سیاستدانوں نے ہر چیز کو انا کا مسئلہ بنا دیا: بلاول بھٹو
Image
اپر دیر: (سنو نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں پرانی طرز سیاست کو چھوڑنا ہوگا، بزرگ سیاستدان سیاست کے بجائے ذاتی دشمنی پر اتر آئے ہیں، معلوم نہیں کہ بزرگ سیاستدانوں کے ارادے کیا ہیں ؟ بزرگ سیاستدانوں نے ہر چیز کو انا کا مسئلہ بنا دیا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپر دیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیر کے عوام نے آج دل جیت لیا، دیر کے عوام اور ان کی وفاداری کو سلام پیش کرتا ہوں، پشاور، ایبٹ آباد اور نوشہرہ میں کنونشن کرچکے ہیں، مشکلات سے نکلنا ہے تو پرانی سیاست سے نکلناہوگا۔ الیکشن کےبجائےسلیکشن ہواتوعوام نقصان اٹھائیں گے:بلاول بھٹو بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، پاکستان کے عوام بہت سے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست ہو رہی ہے، نفرت، تقسیم کی سیاست سے عوام اور ملک کو نقصان ہو رہا ہے، سنگین مسائل ہیں، ہم سب کو مشکلات سے نکلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنجیدگی کے ساتھ کام کیا جائے تو مسائل سے نکل سکتے ہیں، حکمرانوں کو احساس نہیں عوام کن مشکلات کا شکار ہیں، پنجاب کے سیاستدانوں کی سیاست یہ ہے کہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے، پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے، شروع میں اتحاد اچھا چلا، جمہوری طریقے سے حکومت لی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے تباہی کے علاوہ کچھ نہیں دیا، آپ مجھے ایک موقع دیں، پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے، میں اور آپ مل کر محنت کریں گے، آپ نے مہنگائی لیگ کا اصل چہرہ بھی دیکھ لیا ہے، پیپلزپارٹی نے اسٹیبلشمنٹ کے بیان کا خیرمقدم کیا، جب اسٹیبلشمنٹ نے کہا اب ہم سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری سیاسی سوچ تھی کہ یہ جمہوریت کو بحال کریں گے، اتحادی حکومت میں وزیر خزانہ کو بار بار تبدیل کیا گیا، ایک کے بعد ایک وزیر خزانہ ہونے کے باوجود معاشی حالات بد سے بدتر ہوتے گئے، سمجھا تھا ہمارے اتحادی ووٹ کوعزت دو کی بات کرتے ہیں، سیاسی جماعتوں کا ارادہ ہے کہ 18 ویں ترمیم کو تبدیل کریں، وہ الیکشن جیتیں گے نہ ان کو دو تہائی اکثریت ملے گی، وہ خود کام کرتے ہیں نہ کسی اور کو کرنے دیتے ہیں۔