اسرائیل فلیسطین معاملہ: ایم ٹی وی میوزک ایوارڈز کی تقریب منسوخ
Image
لندن:(ویب ڈیسک) غزہ میں جاری اسرائیلی کی جارحیت کے باعث ایم ٹی وی میوزک ایوارڈز کی تقریب کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آرگنائزرز پیراماؤنٹ نے کہا ہے کہ یہ وقت ایم ٹی وی ایواڈز کی تقریب کے لیے موزوں نہیں ہے، دن بہ دن بدلتے حالات اور عالمی واقعات کو دیکھتے ہوئے فل ھال ایورڈز کی اس تقریب کو منسوخ کو دیا گیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایم ٹی وی ایوارڈ کی تقریب 5 نومبر کو پیرس میں ہونی تھی، جس میں کورین بینڈ بی ٹی ایس کے ممبر جنگ کک اور لی این کو پرفارم کرنا تھا۔ اسکے علاوہ ایوارڈ شو میں دوجا کیٹ، ملی سائرس، اولیویا روڈریگو، ایس زیڈ اے، ٹیلر سوئفٹ اور نکی میناج کو بہترین آرٹسٹ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: فلسطین کی حمایت کرنے پر ماہرہ خان کا اکائونٹ شیڈو بلاک خیال رہے کہ آرگنائزرز پیراماؤنٹ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے ایم ٹی وی کے یورپ میوزک ایوارڈز عالمی موسیقی کی سالانہ تقریب ہے جس میں اس میوزک انڈسٹری سے وابستہ غیر معمولی فن کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔ تاہم اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی کے سبب ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے ایوارڈ شو کے منتظمین نے تقریب کوسال 2024ء تک ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت عالمی جشن منانے کا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گلوکارہ مومنہ مستحسن کا اسرائیل فلسطین تنازعے پر بیان دینا مہنگا پڑا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اسرائیلی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرنے پر گلوکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ گلوکارہ مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں اسرائیلی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مومنہ مستحسن کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے مومنہ مستحسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام اور جنگی جرائم کر رہا ہے اور گلوکارہ نسل کشی کو نسل کشی بھی نہیں کہہ سکتی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage