سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ
Image

کراچی: (سنونیوز) انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 1800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالرکم ہوکر 1966 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ تاہم مقامی سطح پر سونے کے نرخوں میں کمی ہونے کی بجائے اضافہ دیکھنے کو ملا،پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1800روپے بڑھ کر 222900روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1542روپے کے اضافے کے بعد 191100 روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جب ایک تولہ سونا 5400 روپے مہنگا ہو گیا تھا۔

گذشتہ تین روز میں سونے کی قیمت 13 ہزار 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی تھی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں گولڈ کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالا، سکھر، حیدرآباد، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 4 سو روپے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعدفی تولہ گولڈ کی نئی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 400 روپے ہو گئی تھی۔