سرمایہ کاروں کے چہرے کھل اٹھے،اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی
Image

کراچی:(ویب ڈیسک) مسلسل مندی کا شکار رہنے کے بعد بالاخر پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھنے کو ملی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 15 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سوا سال بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے آخری دن 100 انڈیکس 15 ماہ بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ایک موقع پر انڈیکس ایک موقع پر 46 ہزار 29 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سوا سال بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہونے پر سرمایہ کاروں نے خوشی کا اظہارکیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹس میں شامل

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ ڈالر میں 10 فیصد منافع کے ساتھ دنیا کی بہترین مارکیٹ میں شامل ہو گئی تھی۔ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد انڈیکس پینتالیس ہزار کی بلندی کو بھی عبور کر گیا تھا۔ سرمایہ کاروں نے اربوں روپے منافع کمایا۔

اس وقت ہنڈرڈ انڈیکس میں 861 پوائنٹس کا اضافہ ہونے کے بعد انڈیکس نے 45 ہزار کی حد بھی عبور کر لی تھی۔ جبکہ کاروباری حجم گیارہ ماہ کی بلند ترین سطح دو ارب 20 کروڑ حصص سے تجاوز کر گیا تھا۔ ٹریڈرز نے مارکیٹ میں 62 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی اور 178 ارب روپے کا منافع اپنی جیب میں ڈالا۔ اس وقت پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ منافع کے لحاظ سے دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار پائی ہے۔