فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کیلئے تاجکستان کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
11/20/2023 7:09
لاہور:(سنو نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کیلئے تاجکستان کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی، تاجکستان ٹیم دوشنبہ سے اسلام آباد پہنچی، تاجکستان سفارت خانہ سے سفارت کار نزارو اور دیگر اراکین نے استقبال کیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فسلٹی پی ایس بی سعید اختر، اسکیورٹی آفیسر محمد اشرف اور رکن محمد اسد موجود تھے۔
تاجکستان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا، پاکستان اور تاجکستان کا مقابلہ کل 21 نومبر کو شیڈول ہے میچ جناح فٹبال سٹیڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔
خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں گروپ ایچ کے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-4 سے ہرا دیا تھا۔
پاکستان کی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں سعودی عرب کے خلاف میچ کھیلا، سعودی عرب کے الحسا پرنس عبد اللّٰہ بن جلاوی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے پہلے ہاف میں 0-1 کی برتری حاصل کی، سعودی عرب کی ٹیم کی طرف سے صالح الشہری نے چھٹے منٹ میں گول سکور کیا۔
میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم اسے کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ پہلے ہاف میں اچھا مقابلہ کرنے کے بعد قومی ٹیم دوسرے ہاف میں بجھی بجھی دکھائی دی۔ دوسرے ہاف میں 48 ویں منٹ میں موسیٰ خان کی غلطی کی وجہ سے سعودی عرب کو پنالٹی مل گئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے دوسرا گول بھی داغ دیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب ورلڈ رینکنگ میں 57 ویں نمبر پر موجود ہے، راؤنڈ ٹو کے گروپ جی میں سعودی عرب کے علاوہ پاکستان کے ساتھ اردن اور تاجکستان شامل ہیں۔ پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر اے ایف سی کے راؤنڈ ٹو تک رسائی حاصل کی ہے۔ قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچ سٹیفن کونسٹٹائن نے کہا تھا کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی کے لیے پُراعتماد ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage