توشہ خانہ ریفرنس: نواز شریف کا بیان قلمبند کرنیکی درخواست منظور
11/20/2023 5:37
اسلام آباد: (سنو نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نواز شریف کا دفاع کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری اور نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔
آصف علی ذرداری، خواجہ عبدالغنی مجید، انورمجید اور یوسف رضا گیلانی کے وکیل عدالت پیش ہوئے، عدالت نے حاضریاں لگائیں۔
وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہا کہ ایک دفاع کا بیان رہتا ہے، عدالت نیب کو نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی جائے، سپلیمنٹری ریفرنس فائل کرنا ہوگا، نواز شریف کی غیر حاضری میں ریفرنس فائل ہواتھا۔
وکیل صفائی قاضی مصباح نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نواز شریف کا موقف نیب ریکارڈ کرلے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ درخواست پڑھنے کا وقت دیا جائے۔ تفتیشی افسر نے بیان ریکارڈ کرنا ہوتا ہے، وہی کریں گے۔ تفتیشی افسر بیان ریکارڈ کرلیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
عدالت نے ریماکس دیے کہ اس میں کیا مسئلہ ہے نواز شریف کو بلا کر بیان ریکارڈ کرلیں۔ وکیل صفائی ے کہا کہ ہمیں سوالنامہ دے دیں، ہم جواب دے دیتے ہیں۔ کوئی نزدیکی تاریخ دے دیں۔
عدالت نے نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے 30 نومبر تک نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی ۔
کیس کی سماعت 30 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آشیانہ اقبال ریفرنس: شہباز شریف سمیت 10 ملزمان بری
دوسری جانب میاں نواز شریف مری کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، میاں نواز شریف 21 تاریخ کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہونگے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی تھی جس میں نواز شریف نے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ ملاقات کے دوران قائد مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان پائیدار دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی امور پر تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان مستحکم اور مضبوط شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کیا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage