نپولین بونا پارٹ کی ٹوپی تقریباً 2 ملین یورو میں فروخت
فرانس: (سنو نیوز) نپولین بوناپارٹ کی ایک ٹوپی، جو فرانسیسی سلطنت پر ان کی 19ویں صدی کی حکمرانی کے دوران پہنتے تھے ، پیرس میں 1.9 ملین یورو میں فروخت ہوئی۔
اس کالی اونی ٹوپی کی قیمت 600 سے 800 ہزار یورو کے درمیان تھی۔ تاہم خریدار کی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ مورخین کا کہنا ہے کہ ہلال کی شکل کی یہ ٹوپی جس کے کان دونوں طرف پھیلے ہوئے ہیں ، دراصل نپولین بوناپارٹ کا برانڈ تھا اور 19ویں صدی میں فرانسیسی شہنشاہ کی سب سے نمایاں خصوصیت تھی۔
نپولین کے پاس تقریباً 120 ایسی ٹوپیاں تھیں جو وہ سالوں پہنتے رہے۔ ان میں سے، تقریباً 20 ٹوپیاں باقی ہیں، جن میں سے زیادہ تر نجی مجموعہ میں ہیں۔ اس ٹوپی کو نپولین کی دیگر اشیاء کے ساتھ فروخت کیا جا رہا ہے جو ایک فیکٹری کے مالک نے جمع کیا تھا جس کا گذشتہ سال انتقال ہو گیا تھا۔
تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ نپولین بونا پارٹ یہ دو کانوں والی ٹوپی اس لیے پہنتے تھے تاکہ اس کی فوج اسے جنگ میں پہچان سکے۔ نیلامی کرنے والوں میں سے ایک جین پیئر اوزنٹ نے کہا: “لوگ اس ٹوپی کو ہر جگہ پہچان لیتے تھے۔ جب وہ میدان جنگ اسے دیکھتےتو انہیں معلوم ہوتا تھا کہ نپولین وہاں موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ساٹھ سال سے زیادہ پرانی فراری کار51.7 ملین ڈالر میں نیلام
کہا جاتا ہے کہ فرانس کے سابق حکمران نپولین بونا پارٹ اپنی ذاتی زندگی میں، اس ٹوپی کو یا تو اپنے سر پر رکھا یا اسے اپنے ہاتھ میں پکڑا۔ یہ ٹوپی سلطنت کی تصویر اور علامت تھی۔ نیلامی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹوپی کی صداقت پر کوئی شک نہیں ہے اور اسے 19ویں صدی کے دوران نپولین کے قریب ایک بزرگ خاندان نے رکھا تھا۔
Fontainebleau میں Ouznet نیلام گھر کی طرف سے نیلام کی جانے والی ٹوپی میں وہ کنارہ ہے جو نپولین نے 1815ء میں اقتدار میں اپنی مختصر واپسی پر پہنا تھا جب اس نے بحیرہ روم کو ایلبی جزیرے پر جلاوطنی سے انٹیبیس تک عبور کیا تھا۔
نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی دیگر اشیاء میں واٹر لو (1815ء ) میں شکست کے بعد نپولین بوپارٹ کی گاڑی سے چوری ہوئی چاندی کی پلیٹ، لکڑی کا ایک کاسمیٹک کیس، چاندی کا ٹوتھ برش، قینچی، استرا اور نپولین کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔