10 December 2023

Homeتازہ ترینمحسن نقوی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات

محسن نقوی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات

نگران وزیراعلی محسن نقوی آسٹریلوی ہائی کشمنر سے ملاقات کے دوران

محسن نقوی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات

لاہور:(سنونیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آسٹریلوی ہائی کمشنرکی ملاقات،ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباددی،آسٹریلوی ہائی کمشنر نے وزیر اعلیٰ کو پیٹ کمنز اور مارک ٹیلر کے دستخط والی کرکٹ بال پیش کی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز (Mr. Neil Hawkins) نے ملاقات کی۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محسن نقوی مستعد اور متحرک وزیر اعلیٰ ہیں، میڈیا پر دن رات کام کرتے نظر آتے ہیں۔ محسن نقوی کو پارکس کا وزٹ کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی،وزیر اعلیٰ محسن نقوی بہت محنت کررہے ہیں۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر کے مطابق لاہور چڑیاگھر، سفاری پارک اور باغات کی اپ گریڈیشن خوش آئند ہے۔ پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے لاہور چڑیا گھر کے لئے کنگروز دینے کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سموگ سے نمٹنے کے لئے تمام تر اقدامات کر رہے ہیں، شہریوں کے لئے ماسک لازم قراردیا گیاہے۔دوست ملکوں کے تعاون سے سموگ سے نمٹنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کررہے ہیں۔بہتر ماحول اور تفریح کے لئے پارکس کوعالمی معیار کے مطابق بنا رہے ہیں۔ زراعت،لائیوسٹاک،ڈیری ڈویلپمنٹ او رٹیکنالوجی میں آسٹریلیا کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، زراعت، لائیوسٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ،ٹیکنالوجی اور دیگر شعبو ں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری عملدرآمدوزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Share With:
Rate This Article