اوپن اے آئی کے برطرف سی ای او مائیکرو سافٹ میں کام کرنے کو تیار
کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ نے اوپن اے آئی کے شریک بانی سیم آلٹ مین اور گریگ بروک مین کو ایک “نئی ایڈوانسڈ اے آئی ریسرچ ٹیم” کی سربراہی کے لیے منتخب کر لیا ہے۔
مائیکروسوفٹ ویئر کمپنی کے سربراہ ستیہ نڈیلا کا کہنا ہے کہ اوپن اے آئی کے بورڈ کیجانب سے آلٹ مین کو برطرف کرنے کے غیر متوقع فیصلے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچیں ہیں کہ ہماری کمپنی کو اے آئی کی دنیا میں بہترین دماغوں کی ضرورت ہے۔
We remain committed to our partnership with OpenAI and have confidence in our product roadmap, our ability to continue to innovate with everything we announced at Microsoft Ignite, and in continuing to support our customers and partners. We look forward to getting to know Emmett…
— Satya Nadella (@satyanadella) November 20, 2023
اوپن اے آئی کے بہت سے ممبران بشمول شریک بانی بروک مین نے گذشتہ ہفتے احتجاجاً کمپنی کو چھوڑنے کا اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کیا تھا، مائیکروسوفٹ ویئر کمپنی کے سربراہ ستیہ نڈیلا کا کہنا تھا کہ آلٹ مین اور بروک مین دونوں کمپنی میں ایک دوسرے کے کولیگ کے طور پر کام کریں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بروک مین نےایک پوسٹ میں اپنے پیغام میں کہا کہ اوپن اے آئی کے سابق اعلیٰ ٹیلنٹ سائمن سیڈور، جیکب پچوکی، الیگزینڈر میڈری اورمائیکروسافٹ کے مزید ساتھی جلد ہی ہمارے ساتھ شامل ہونے جا رہے ہیں، بروک مین نے مزید کہا کہ نئی ٹیم کچھ نیا بنائے گی اور یہ ناقابل یقین ہوگا۔
We are going to build something new & it will be incredible.
Initial leadership (more soon): @merettm @sidorszymon @aleks_madry @sama @gdb
The mission continues. https://t.co/oAerJnMYQm
— Greg Brockman (@gdb) November 20, 2023
ناڈیلا نے کہا کہ ہم انہیں انکی کامیابی کے لیے درکار وسائل فراہم کرنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، مائیکروسافٹ کو مبینہ طور پر اوپن اے آئی کے بورڈ کی اچانک اس کارروائی سے حیرت کا سامنا کرنا پڑا ہے، یہ قابل ذکربات ہے کہ نڈیلا نے اوپن اے آئی کے سابق رہنماؤں کو قائل کرنے اور ان کو ایک نیا گھر تلاش کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ دن قبل مصنوعی ذہانت کی مشہور و مصروف فرم اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کو کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نوکری سے نکال دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی کی نئی سربراہ میرا مورتی کون ہیں؟
کمپنی کے بورڈ اراکین کا کہنا ہے کہ سیم آلٹمین اب مزید کمپنی کی قیادت کرنیکی اہلیت کھو چکے ہیں، بورڈ اراکین نے مزید کہا کہ آلٹمین اپنے رابطوں کے دوران مسلسل کھل کر بات نہیں کرتے جسکی وجہ سے ان کی ذمہ داریاں نبھانے کی صلاحیت متاثر ہوتی جا رہی ہے۔
i love you all.
today was a weird experience in many ways. but one unexpected one is that it has been sorta like reading your own eulogy while you’re still alive. the outpouring of love is awesome.
one takeaway: go tell your friends how great you think they are.
— Sam Altman (@sama) November 18, 2023
سیم نے مزید لکھا کہ بورڈ کے اس فیصلے نے مجھے ذاتی طور پر بہت تبدیل کیا، مجھے سب سے زیادہ ہونہار لوگوں کیساتھ کام کرنا پسند آیا ہے اسکے بعد وہ کیا کریں گے اس متعلق وہ بعد میں بات کریں گے۔
دوسری جانب اوپن اے آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ چیف ٹیکنالوجی آفیسر میرا مورتی کو عبوری سی ای او کے طور پر ذمہ داری دی جارہی ہے، اس کے علاوہ اس عہدے کے لیے مستقل سی ای او کی بھی تلاش کی جاری ہے۔
میرا مورتی نے اے آئی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے، جیٹ جی پی ٹی بنانے کے پیچھے ان کا دماغ بھی کار فرما رہا ہے، مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے بھی ٹائم میگزین میں لکھے ایک مضمون میں میرا مورتی کی تعریف کی تھی۔