امریکی ڈالر مزید سستا
Image
کراچی:(سنو نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہو گیا، امریکی ڈالر 285 روپے 97 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 287 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، 315 پوائنٹس کی کمی کے بعد مارکیٹ میں پھر بہتری آئی ہے، 100 انڈیکس 45 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 57 ہزار 100 پر موجود ہے۔ کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہوا، ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 287.03 روپے سے کم ہو کر 286.50 روپے پر بند ہوا۔ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 288.14 روپے کی سطح تک ٹریڈ ہوا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے سے بڑھ کر 288.25 روپے پر پہنچ گیا۔ ایک ہفتے میں یورو 4 روپے مہنگا ہو کر 311 روپے کا ہو گیا، ایک ہفتے میں برطانوی پاونڈ 1 روپے بڑھ کر 357 روپے کا ہوا، ایک ہفتے لے دوران امارتی درہم 1.50 روپے سستا ہو کر 79 روپے کا ہو گیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 76.50 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب اس ہفتے سٹاک مارکیٹ نے کئی نئے ریکارڈز بنائے، رواں ہفتے 100 انڈیکس میں 1,672 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 57,063 کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: مثبت اقتصادی پالیسیاں، معیشت خوشحالی کیجانب گامزن سرمایہ کاروں نے اس ہفتے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر منافع کمایا، پاکستانی کرنسی میں اس ہفتے منافع کا حجم 328 ارب روپے رہا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 28 ارب 85 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی، مقامی کرنسی میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی مالیت 8 ہزار 281 ارب روپے رہی۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان میں پبلک انوسٹمنٹ بارے میں رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 10 ہزار ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے ہیں، پاکستان کے ترقیاتی منصوبے بجٹ سے 14 گنا زیادہ ہیں، جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے 14 ترقیاتی بجٹ درکار ہونگے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا تھا، گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بائیس سو روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ سولہ ہزار آٹھ سو روپے پر آ گئی تھی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage