ایپل نے صارفین کو خبردار کردیا
Image

کیلی فورنیا:(ویب ڈیسک) ایپل کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کو آئی فون اپنے سرہانے رکھ کر سونے سے گریز اور فون یا چارجر کو اپنی جِلد سے دور رکھنے کاکہا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے صارفین کے لیے جاری کردہ ہدایات میں کہا کہ کوئی ڈیوائس، پاور ایڈیپٹر یا وائرلیس چارجر پاور سورس سے جڑا ہو تو ان کو سرہانے رکھ کر سونے یا چادر یا تکیے کے اندر یا جسم پر رکھ کر سونے سے گریز کیا جائے۔

کمپنی کے مطابق فون کو چارج کرتے ہوئے اس کی سکرین اوپر کی طرف ہونی چاہیے۔ چارجنگ کے دوران صارفین کو اگر فون سے خارج ہونے والی تپش محسوس ہو تو انہیں اس حوالے سے خصوصی احتیاط برتنی چاہیے۔

ایپل نے صارفین سے یہ بھی کہا کہ انہیں پاور سورس سے جڑے کنیکٹر اور چارجنگ کیبل کے طویل مدت تک جلد سے ٹکرانے سے بچنا چاہیئے،اس حوالے سے کی جانے والی بے احتیاطی نقصان کا سبب ہوسکتی ہے۔ یہاں تک کہ چارجنگ کیبل پر سونے یا بیٹھنے سے بھی مکمل طور پر اجتناب کرنا چاہیے۔