اسلام آباد ہائیکورٹ نے اربوں روپے کے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار دیدیا
Image
اسلام آباد(سنو نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اربوں روپے کے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار دے دیا۔ عدالت نے حکومت کی جانب سے سپر ٹیکس اکٹھا کرنا غیر قانونی قرار دے دیا، عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق فور سی کو بھی غیر آئینی قرار دیا ہے، سیکشن فور سی کے حوالے سے عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں وضاحت بھی کردی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے محفوظ فیصلہ سنا یا، عدالت نے مختلف کمپنیز اور اداروں کی جانب سے دائر درخواستیں منظور کر لیں ۔ درخواست گزاروں کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ، عدنان حیدر رندھاوا ایڈووکیٹ و دیگر نے کیسز کی پیروی کی، سپر ٹیکس کے ڈیمانڈ اور ریکوری کے تمام نوٹسز عدالت نے کالعدم قرار دے دئیے۔