Suno News
سارا مزہ کرکرا کردیا،فیصل قریشی کا والدہ کے بیان پر ردعمل
Image

کراچی :(ویب ڈیسک )سینئر اداکارہ افشاں قریشی کی جانب سے دئیے جانے والے بیان پر فیصل قریشی کا دلچسپ ردعمل آگیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈسٹری کی سینئر اداکارہ افشاں قرییشی کا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نےانڈسٹری کے سینئراداکار کے ہاتھوں اللہ کے گھر ایک خط بھجوایا تھا جس پر یہ دعا لکھی تھی کہ اللہ پاک میرے بیٹے کو بھارتی اسٹار امیتابھ بچن جتنی عزت،دولت اور شہرت سے نوازے، اور میری یہ دعا قبول ہوگئی‘۔

اس موقع پرافشاں قریشی نے بھی کہا کہ ’ مجھ سے اس وقت ایک غلطی یہ ہوگئی کہ مجھے یہ بھی لکھنا چاہئے تھا کہ اللہ اسے اچھا بیٹا  اور اچھا انسان بھی بنائے‘۔

اسی ویڈیو کلپ میں افشاں قریشی نوجوان نسل کو والدین کی عزت کرنے کی ترغیب کرتی نظر آئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبریں لگنا شروع ہوگئیں کہ فیصل قریشی والدہ کے نافرمان ہیں اور افشاں قریشی نے انٹرویو میں فیصل قریشی کو ہی والدین کی عزت کرنے کا پیغام دیا ہے۔

انسٹاگرام پر پاکستان کے مشہور انٹرٹینمنٹ چینل کی جانب سے اداکار ہ کے انٹرویو میں بولے جانے والے الفاظ کو مینشن کرکے پوسٹ کیا گیا ،اس پوسٹ پر افشاں قریشی نے اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ لوگ جھوٹی خبریں پھیلانے سے کبھی باز نہ آنا، برائے مہربانی میرے اور میری فیملی سے متعلق ایسی خبریں نہ پھیلائیں، ویوز اورکمنٹس حاصل کرنے کے لیے ان گھٹیہ طریقوں کو استعمال کرنا چھوڑ دیں‘۔

اداکارہ افشاں قریشی کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ ان کے فیصل قریشی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر جاری کیا اور طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ارے ساری اسپائس ہی ختم کردی ہماری امّاں نے اب لوگ کیا کریں گے‘۔

واضح رہے کہ افشاں قریشی اور فیصل قریشی کی جانب سے جاری کیے گئے بیانات نے ماں بیٹے کے درمیان ہونے والی ممکنہ لڑائی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/19/05/2024/entertainment/celebrities/80346/