فلسطین کی حمایت کرنے پر ماہرہ خان کا اکائونٹ شیڈو بلاک
Image

کراچی :(ویب ڈیسک ) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر آواز اٹھانے کی پاداش میں پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کا انسٹاگرام اکائونٹ شیڈو بلاک کردیا گیا ہے۔

تفصیلات ک مطابق اداکارہ کی جانب سے پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے طنزیہ لکھا کہ "زبردست میرا اکائونٹ شیڈو بلاک کردیا گیا ہے"،اس موقع پر بھی ماہرہ خان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی جھنڈا کا ایموجی لگا دیا۔

میٹا کے زیرا نتظام چلنے والی انسٹاگرام ایپ فلسطین کے حق میں بولنے والے اکاؤنٹس کو شیڈو بین کرنے میں مصروف ہے، اب تک انسٹاگرام پر کئی عام اور خاص ا کاؤنٹس کوشیڈوبین کردیا گیا جن میں ماہرہ خان بھی شامل ہوگئی ہیں۔

انسٹاگرام کی جانب سے شیڈو بین کیے جانے والے اکائونٹ کی کوئی بھی پوسٹ نہ ہی اُس کے فالوورز تک پہنچتی ہے اور نہ ہی وہ اکاؤنٹ سرچ لِسٹ میںنظر آتا ہے۔ انسٹاگرام اُن تمام صارفین کے اکاؤنٹس کو “شیڈوبین” کررہا ہے جو فلسطین کے حق میں تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کررہے ہیں، انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ فیس بُک پر بھی فلسطین کی حمایت کرنے والے پیجز کو بلاک کیا جارہا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage