پاکستان میں پھیلنے والی بیماریوں کے اعداد وشمار جاری:عالمی ادارہ صحت
Image
لاہور(سنو نیوز)عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جون 2022سے جون 2023 تک پاکستان میں پھیلنے والی بیماریوں کےاعدوشمار سامنے آگئے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے سچوئشن رپورٹ آف ایمرجنسی نے اعدوشمار جاری کر دیے،صوبہ سندھ پر قدرتی آفات اور وبائی امراض کے بادل سب سے زیادہ منڈ لاتے رہے۔ گزشتہ ہفتے میں ملیریا کے 51ہزار 764 کیسز رپورٹ ہوئے،مجموعی طور پر اب تک ملیریا کے7 لاکھ 8 ہزار 383 کیسز رپورٹ ہوئے،ملیریا سے 51 کیسز رپورٹ ہوئے،متاثرہ مثبت کیسز کی شرح 6اعشارہ 82 ریکارڈکی گئی۔ پاکستان میں خسرہ سے 152 ڈسٹرکٹ متاثر 7ہزار 622 کیسز رپورٹ ہوئے، خسرہ سے متاثرہ اضلاع میں 66 اموات ہوئیں،پاکستان میں سیلاب سے 90 ڈسٹرکٹ متاثرہ 12 ہزار 867 لوگ زخمی ہوئے۔ سیلاب سے 1ہزار 738 اموات رپورٹ ہوئیں،ہیضے سے 10 متاثر ,9 ہزار 343 ٹیسٹ کیے گیے، 62 کیسز میں سے 58 کیسز سندھ سے رپور ٹ ہوئے،ٹکو وڈ 19 کے مجموعی طور پر 15 لاکھ 81 ہزار 196 کیسز رپورٹ ہوئے۔ عالمی ادارے صحت کی جانب سے پاکستان بھر میں 431 ای پی آئی سنٹر کے انفرسٹکچر میں تعاون جاری ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage