
سنو الیکشن سیل (رپورٹ، قمر حنیف)
ضلع مانسہرہ کا کل رقبہ 4579 ہے۔یہ چھ تحصیلوں پر مشتمل ہے۔ تحصیل مانسہرہ،تحصیل بالاکوٹ،تحصیل بفہ ،تحصیل اوگی،تحصیل دربند ،تحصیل تناول ہیں۔جبکہ 5 صوبائی حلقے جن میں پی کے چھتیس،پی کے سینتیس،پی کے اڑتیس،پی کے انتالیس،پی کے چالیس ہیں،اور دو قومی حلقے ہیں جن میں این اے 14 اور 15 ہیں۔اس ضلع کی کل ابادی 17 لاکھ ستانوے ہزار 177 ہے۔
متوقع امیدوار الیکشن 2024ء
ملک بھر میں انتخابات کا اعلان ہوتے ہی سیاسی گہما گہمی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ملک بھر کے قومی و صوبائی حلقوں میں امیدوار متحرک دیکھائی دے رہے ہیں۔اسی طرح ہزارہ ڈویثزن کے ضلع مانسہرہ میں بھی سیاسی جماعتوں کا جوڑ توڑ جاری ہے۔کئی ازاد امیدوار بھی متحرک دیکھائی دے رہے ہیں۔
این اے 14 مانسہرہ 1
سال 2018 کے الیکشن میں یہ حلقہ این اے 13 تھا ۔اب یہ این اے 14 ہو گیا ہے اس حلقے کے نیچے صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں پی کے 36 اور پی کے 37 اتیں ہیں۔جبکہ پی کے 38 کے بھی کچھ حلقے اتے ہیں۔ پی کے 38 کے حلقے میں اہم علاقے نوکوٹ،گاندھیاں،بھیرکنڈ شامل ہیں
اس بار این اے 14 سے مسلم لیگ ن سے سردار محمد یوسف فیورٹ امیدوار ہیں۔
جبکہ پی ٹی ائی کی طرف سے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ وقاص رضا ایڈوکیٹ بھی ٹکٹ کے حصول کے لیے متحرک ہیں۔تیمور سلیم سواتی اور عمر نواز خان کا نام بھی زیر گردش ہے
این اے 15 مانسہرہ 2
سال 2018 کے الیکشن میں یہ حلقہ این اے 14 تھا ۔جس کا نمبر بدل کر این اے 15 ہو گیا ہے اس حلقہ کے نیچے بھی صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں پی کے 39 اور 40 اتیں ہیں جبکہ پی کے 38 کا کچھ حلقہ اتا ہے۔بلخصوص تحصیل تناول اس پی کے کا حصہ ہے، ضلع تورغر بھی اس این اے میں ہی اتا ہے
ن لیگ سے کپٹن ر صفدر امیدوار ہو سکتے ہیں۔جبکہ پی ٹی ائی سے زرگل خان اصف فدا تنولی اور فخر زمان ٹکٹ کے حصول کے لیے متحرک ہیں،
سفیر ابرار تنولی ازاد امیدوار کی حثیت سے میدان میں ا سکتے ہیں۔
پی کے 36
اس حلقہ سے مسلم لیگ ن ٹکٹ کے لیے دو امیدوار میاں ضیا الرحمان اور سید جنید قاسم متحرک ہے۔ جبکہ پی ٹی ائی کے ٹکٹ کے لیے منیر حسین لغمانی فیورٹ امیدوار ہیں ۔ سید مصدق شاہ بھی پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے متحرک ہیں
پی کے 37
پی ٹی ائی سے متوقع امیدوار بابر سلیم سواتی ہو سکتے ہیں ۔ مسلم لیگ ن سے سردار ظہور امیدوار ہیں ۔ نادر خان ازاد امیدوار(چئیرمین وی سی جنگلاں تحصیل مانسہرہ) کی حثیت سے میدان میں ا سکتے ہیں، پی پی پی سے شجاع سالم خان بھی متوقع امیدوار ہو سکتے ہیں
پی کے 38
اس حلقہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار نعیم سخی ہو سکتے ہیں ۔ جبکہ پی ٹی ائی سے زاہد چن زیب اور ضلعی صدر سردار خان کا نام زیر غور ہے ۔ فہد حبیب ایڈوکیٹ جے یو ائی سے امیدوار ہو سکتے ہیں
پی کے 39
اس حلقہ سے مسلم لیگ ن سے ٹکٹ کے لیے عارف ایڈوکیٹ کا نام زیر گردش ہے.۔ جبکہ پی ٹی ائی سے اکرام اللہ غازی ،حبیب بسیخیل شامل ہیں۔ نوابزادہ فرید بھی اس حلقہ سے امیدوار ہو سکتے ہیں لیکن پارٹی کا تاحال کنفرم نہیں ،مولانا ناصر محمود بھی پی کے 39 سے جے یو ائی ف سے امیدوار ہو سکتے ہیں
پی کے 40
اس حلقہ سے سابق ایم این اے سردار شاہجہان یوسف مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے ۔ جبکہ پی ٹی ائی سے امیدوار کے لیے شکور لغمانی،عمر نواز خان،اور افتاب شاہ کا نام زیر غور ہے ۔ جبکہ جے یو ائی ف سے شہزادہ کشتاسب امیدوار ہو سکتے ہیں ۔ سابق ایم این اے صالح محمد خان بھی اس حلقہ سے ا سکتے ہیں لیکن پارٹی ٹکٹ کا کنفرم نہیں
سال 2018 کے عام انتخابات
2018 کے عام انتخابات میں مانسہرہ کی دو قومی نشستوں میں سے ایک نشست این اے 13 (جو کہ اب 14 ہے )سے ازاد امیدوار کو کامیابی ملی ۔جو کہ بعد میں پی ٹی ائی میں شامل ہو گئے جبکہ دوسری نشست این اے 14 (جو کہ اب 15 )ہے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ملی ۔
سال 2013 کے الیکشن کے بعد قومی اسمبلی کے نمبر میں تبدیلی ائی،جو کہ این اے 20 سے این اے 13 ہو گئی
این اے 13 سے ازاد امیدوار صالح محمد خان نے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار شاہجہان یوسف سے مقابلہ کیا۔
جس کے نتیجے میں ازاد امیدوار صالح محمد خان 109284 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ن لیگ کے امیدوار سردار شاہجہان یوسف 107808 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
صالح محمد خان اس سے قبل ایم پی اے اور سیکٹری برائے پارلیمانی امور بجلی و پانی رہ چکے ہیں
سردار شاہجہان یوسف وفاقی وزیر مملکت وزیر اعظم کے معاون خصوصی بھی رہ چکے ہیں
این اے 14
اس حلقہ سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار سجاد اعوان 74889 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ان کے مقابلے میں پی ٹی ائی کے امیدوار زر گل خان 59638 ووٹ لے سکے
ضلع مانسہرہ کی 5 صوبائی نشستوں میں سے 3 پر پی ٹی ائی جیتی جبکہ دو پر مسلم لیگ ن جیتی
پی کے 30 مانسہرہ
اس حلقہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں ضیا الرحمان جیتے لیکن نا اہل ہونے کے بعد پی ٹی ائی کے امیدوار احمد حسین شاہ کامیاب ہوئے ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مظہر قاسم 39945 ووٹ لے سکے
پی کے 31
اس حلقہ سے پی ٹی ائی کے امیدوار بابر سلیم سواتی 26158 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ظہور احمد 22063 ووٹ لے سکے
پی کے 32
اس حلقہ سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد نعیم 22768 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کے مقابلے میں پی ٹی ائی سے زاہد چن زیب 20819 ووٹ لے سکے
پی کے 33
اس نشست پرپی ٹی ائی کے امیدوار نوابزادہ فرید نے اکیس ہزار 419 ووٹ لیے ان کے مقابلے میں وجیہ الزمان خان ہار گئے
پی کے 34
اس حلقہ سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار یوسف 42884 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کے مقابلے میں ازاد امیدوار شہزادہ گستاسب خان
تیتنتس ہزار 393 ووٹ لے سکے
عام انتخابات 2013
مانسہرہ میں 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن سرفہرست رہی ۔2013 کی حلقہ بندیوں کے مطابق اس وقت کا حلقہ این اے 20 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار محمد یوسف 106467 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں پی ٹی ائی کے امیدوار اعظم خان سواتی 75197 ووٹ لے سکے۔
این اے 21 سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار کیپٹن ر صفدر 91013 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں لائق محمد خان دوسرے نمبر پر رہے
دو ہزار تیرہ میں صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کی بات کی جائے تو یہاں بھی مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری رہا ۔5 صوبائی نشستوں میں سے 3 سیٹیں مسلم لیگ ن جیتی،1 ازاد امیدوار کے حصے میں ائی ،جبکہ ایک سیٹ سے قومی وطن پارٹی کے امیدوار کو کامیابی ملی۔ازاد جیتنے والے امیدوار نے بھی مسلم لیگ ن میں شمعولیت اختیار کی۔اس طرح 4 نشستیں مسلم لیگ ن کی ہو گئیں۔
پی کے 53
اس حلقہ سے ازاد امیدوار سردار ظہور احمد نے 21991 ووٹ حاسصل کیے۔ان کے مقابلے میں پی پی کے امیدوار شجاع سالم خان 17229 ووٹ لے سکے۔
پی کے 54
اس حلقہ سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار میاں ضیا الرحمان 24283 ووٹ لے کر نمایاں پر جبکہ احمد حسین شاہ 13978 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
پی کے 55
اس نشست سے بھی مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار صالح محمد خان 32688 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ان کے مقابلے میں شہزادہ محمد کشتاسب خان 24251 ووٹ لے سکے
پی کے 56
یہ حلقہ بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار وجیہ الزمان خان کے نام رہا۔انہوں نےووٹ44018 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ان کے مقابلے میں مولانا ناصر محمود ہار گئے
پی کے 57
اس حلقہ الحاج ابرار تنولی نے 20022 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ان کے مدمقابل امیدوار حبیب الرحمان 16007 ووٹ لے کر ہار گئ
ضلع مانسہرہ کے اہم مسائل:
اگر مانسہرہ کے مسائل کے حوالے سے بات کی جائے تو ضلع مانسہرہ کے مسائل میں سب سے اہم مسئلہ نیو بالاکوٹ سٹی منصوبہ کا ہے
دوہزار سات میں اس وقت کے صدر جنرل پرویز مشرف نے 13 ارب کی لاگت سے نیو بالاکوٹ سٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا ۔یہ منصوبہ 2005 کے قیامت خیز زلزلے میں تباہ ہونے والے بالاکوٹ اور گرلاٹ کے متاثرین کیاباد کاری کے لیے شروع کیا گیا تھا یہ ہاوسنگ منصوبہ مقامی مالکان اراضی کی طرف سے رخنا اندازی کی وجہ سے اج تک تعطل کا شکار ہے۔متاثرین بالاکوٹ اور گرلاٹ بدستور شلٹر ہاوسز میں قیام پزیر ہیں۔2008 سے ملک میں قائم ہونے والی تا حال مرکزی اور صوبائی حکومتیں اس منصوبے کو تعمیر کرنے میں ناکام دیکھائی دیں ۔سابقہ پی ٹی ائی کی حکومت نے بھی اس منصوبے کو پبلک پرائیوٹ پارٹنزشپ کے تحت مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن تعمیر نہ ہو سکا۔
ناجائز تجاوزات
لوڈشیڈنگ کا مسئلہ
پانی کا مسئلہ
قبرستان کی اراضی نہ ہونا
مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں سوئی کیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانی ہے
روڈ کی خستہ حالی
نکاسی اب کا ناقص نظام
قبرستان کی اراضی
کھیلوں کے میدان کی عدم فراہمی
ضلع مانسہرہ کی مظبوط سیاسی جماعتیں
پی ٹی ائی،مسلم لیگ ن
ضلع مانسہر ہ کی مشہور سوغات میں
کھوا،مکئی کا اٹا،سرسوں کا ساگ،اور ٹراوٹ مچھلی
مشہور مقامات میں
لغمانی ہلز،شاہزیب جھیل،جھیل سیف الملوک،بٹل،چھتر،سم،کے علاقے
ضلع مانسہرہ میں بہت ساری قومیں اباد ہیں جن میں سرفہرست
سردار برادری،سید،سواتی،تنولی۔اعوان،اور مغل شامل ہیں
مانسہرہ کی مشہور سیاسی شخصیات:
بابر سلیم سواتی،سردار ظہور ،سردار شاہجہان،سردار محمد یوسف،،خرم خان،،سید مزمل شاہ،کیپٹن صفدر،احمد حسین شاہ۔قاسم شاہ،جنید قاسم،مظہر قاسم،جنرل ر صلاح الدین ترمزی،نوابزادہ فرید صلاح الدین،نوابزادہ صلاح الدین،نوابزادہ حسام صلاح الدین،حاجی ابرار تنولی ،اعظم سواتی،لائق محمد خان،صالح محمد خان ،عبدالشکور،حق نواز خان،عمر نواز خان،سرادر شاہ خان،شیخ شفیع،سجاد اعوان اور زرگل خان۔
سابق ایم پی ایز:
بابر سلیم سواتی ،احمد حسین شاہ،محمد نعیم،نوابزادہ فرید صلاح الدین،سردار محمد یوسف
سابق ایم این ایز:
صالح محمد خان،سجاد اعوان،
مانسہرہ کے تحصیل مئیر:
شیخ شفیع
اوگی سے تحصیل مئیر:
نوابزادہ حسام
بفہ سے تحصیل مئیر:
سردار شاہ خان
بالاکوٹ سے تحصیل مئیر:
سید ابراہیم شاہ
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage