علی نواز اعوان اور آصف نکئی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
لاہور:(سنونیوز)علی نواز اعوان اور آصف نکئی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ۔دونوں رہنماؤں کی جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سے ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان اور سابق صوبائی وزیرآصف نکئی نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں۔دونوں رہنماؤں نے لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین اورپارٹی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جہانگیر ترین اور علیم خان نے علی نواز اعوان کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر عون چودھری ،صمصام بخاری،نعمان لنگڑیال اوردیگرآئی پی پی قیادت بھی موجود تھی۔