ڈالر کی قدر میں کمی
کراچی:(سنو نیوز) کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہوا، ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 287.03 روپے سے کم ہو کر 286.50 روپے پر بند ہوا۔
ہفتے کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 288.14 روپے کی سطح تک ٹریڈ ہوا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے سے بڑھ کر 288.25 روپے پر پہنچ گیا۔
ایک ہفتے میں یورو 4 روپے مہنگا ہو کر 311 روپے کا ہو گیا، ایک ہفتے میں برطانوی پاونڈ 1 روپے بڑھ کر 357 روپے کا ہوا، ایک ہفتے لے دوران امارتی درہم 1.50 روپے سستا ہو کر 79 روپے کا ہو گیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 76.50 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب اس ہفتے سٹاک مارکیٹ نے کئی نئے ریکارڈز بنائے، رواں ہفتے 100 انڈیکس میں 1,672 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 57,063 کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
سرمایہ کاروں نے اس ہفتے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر منافع کمایا، پاکستانی کرنسی میں اس ہفتے منافع کا حجم 328 ارب روپے رہا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 28 ارب 85 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی، مقامی کرنسی میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی مالیت 8 ہزار 281 ارب روپے رہی۔
اس ہفتے 3 ارب 80 کروڑ حصص کا لین دین ہوا، ٹریڈرز نے 118 ارب 60 کروڑ روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی ،غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی،غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 3 کروڑ 46 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف میں سٹاف لیول معاہدہ طے
سٹاک مارکیٹ میں خالص غیر ملکی سرمایہ کاری 82 لاکھ ڈالر رہی تھی، کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مضبوط ہوا اس ہفتے انٹربینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہوا تھا، مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 286 روپے 50 پیسے رہی، رواں ہفتے صرافہ بازار میں سونا 4100 روپے مہنگا ہو گیا تھا، ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان میں پبلک انوسٹمنٹ بارے میں رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 10 ہزار ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے ہیں، پاکستان کے ترقیاتی منصوبے بجٹ سے 14 گنا زیادہ ہیں، جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے 14 ترقیاتی بجٹ درکار ہونگے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا تھا، گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بائیس سو روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ سولہ ہزار آٹھ سو روپے پر آ گئی تھی۔