Homeتازہ ترینفائنل اختتامی تقریب، کون کون پرفارم کریگا؟ بڑے نام سامنے آ گئے

فائنل اختتامی تقریب، کون کون پرفارم کریگا؟ بڑے نام سامنے آ گئے

فائنل اختتامی تقریب

فائنل اختتامی تقریب، کون کون پرفارم کریگا؟ بڑے نام سامنے آ گئے

دہلی:(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل آج احمد آباد میں کھیلا جانا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل سے قبل اختتامی تقریب کا انعقاد کیا ہے، بھارت نے تقریب میں پرفارمرز کی فہرست جاری کر دی ہے۔

نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول میچ سے قبل میگا ایونٹ کے آفیشل براڈ کاسٹر نے ایک ٹویٹ میں اشارہ کیا تھا کہ بالی ووڈ اداکارہ دعا لیپا اختتامی تقریب میں پرفارم کرسکتی ہیں تاہم بھارتی بورڈ نے انکا نام ہٹادیا ہے۔

ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب کو 4 مختلف کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی تقریب میں بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم ایئرشو کا انعقاد کریگی بعد میں ٹاس ہوگا۔


پہلی اننگز کے وقفے میں کوک سٹوڈیو انڈیا کے وائرل گانے کی آدتیہ گدھوی کی پرفارمنس ہوگی، اننگز کے وقفے میں ایک طویل پروگرام ہوگا جس میں موسیقار پریتم چکرورتی، گلوکار جونیتا گاندھی، نقاش عزیز، امیت مشرا، آکاسا سنگھ اور تشار جوشی پرفارم کریں گے۔

جبکہ دوسری اننگز کے وقفے میں سٹیڈیم میں لیزر اور لائٹ شو منعقد کیا جائے گا، میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی یا انکے نائب فائنل دیکھنے کیلئے سٹیڈیم آئیں گے۔

خیال رہے کہ دوسری جانب ورلڈ کپ فائنل 2023 سے ایک روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے تمام ٹیموں کے سابق کپتانوں کو مدعو کیا ہے تاہم 1992 میں پاکستانی ٹیم کے کپتان عمران خان نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے شرکت سے انکار کردیا ہے۔

Share With:
Rate This Article
Tags