ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی پشاور پہنچ گئی
Image
لاہور:(سنو نیوز) کراچی سے شروع ہونے والی ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی پشاور پہنچ گئی، تاریخی قلعہ بالاحصار میں ریلی کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ونٹیج کاروں کے شوقین افراد کی بڑی تعداد نے شرکت ریلی میں شرکت کی، اکاون ونٹیج اینڈ کلاسک کارز پر مشتمل ریلی پشاور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی اور 19 نومبر کو سروسز کلب پر اختتام پذیر ہو گی۔ ریلی میں 1930 سے 1970 تک کی مرسڈیز، فورڈ، شیورلیٹ، بوئک ،منی اور ووکس ویگن سمیت دیگر گاڑیاں شامل ہیں ۔ پُرتپاک ا ستقبال اور گاڑیوں کی نمائش پر منتظمین اور کار آنرز نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا خصوصی شکریہ اد اکیا۔ ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کاآغاز 12 نومبر کو کراچی سے ہوا اور لاہور اور اسلام آباد سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچی ہے ۔ خیال رہے کہ تحصیل چوبارہ میں آٹھویں تھل جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا، 9 نومبر سے شروع ہونے والی 4 روزہ تقریبات 12 نومبر کو اختتام پذیر ہو گئیں۔ تحصیل چوبارہ کے ریگزار رکھ خیرے والا کو 200 کلو میٹر طویل ٹریک کا مڈ پوائنٹ مقرر کر گیا تھا، تھل ثقافتی میلے میں بھی رنگا رنگ تقریبات سے رعنائیاں بکھیری گئیں۔ ریلی میں خواتین نے بھی شرکت کی، ڈیزرٹ ریلی میں ڈرٹ بائیک اور کواڈ بائیک سوار بھی شریک ہوئے تھے، تھل ڈیزرٹ ریلی میں 200 کلو میٹر طویل فاصلہ ڈیڑھ گھنٹے میں طے کیا گیا۔ نو نومبر کو تھل ڈیزرٹ ریلی کے شرکاء کی رجسٹریشن، میڈیکل چیک اپ اور گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی، تھل ڈیزرٹ ریلی میں جھومر، کبڈی، کلچرل شو اور فورٹ سٹال بھی لگائے گئے، تھل ڈیزرٹ ریلی کی تقریبات میں پپٹ شو، میجک شو، تاریخی ڈرامے، صوفیانہ کلام، قوالی بھی پیش کیے گئے ۔ تھل ڈیزرٹ ریلی شرکاء کی حفاظت کے لئے پولیس اور دیگر اداروں کو ذمہ داریاں دی گئیں، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، صوبائی مشیر کھیل وہاب ریاض، سیکرٹر یز اطلاعات، سیاحت، ڈی جی سپورٹس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈیرہ غازی خان کے کمشنر،آرپی او ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔