کورولوس عثمان کی نئی قسط نشر نہ کرنیکی وجہ سامنے آ گئی
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) کورولوس عثمان سیزن ترکیہ کا مشہور ترین ڈرامہ سیریل ہے جس کو پوری دنیا میں بہت پسند کیا جاتا ہے، عظیم اسلامی سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی مشہور تاریخی ترکیہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولوس عثمان‘ کے 5 ویں سیزن کی گذشتہ روز نئی قسط نشر نہ ہونے کی وجہ سامنے آ گئی۔ کورولوس عثمان کی نئی قسط ہر ہفتے بدھ کو نشر ہوتی ہے مگر اس ہفتے نئی قسط نشر ہونے کے بجائے 132 ویں قسط ہی دوبارہ نشر کی گئی ۔ سیریز کی پروڈکشن ٹیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر سیریز کی نئی قسط نشر نہ کیے جانے کے بارے میں ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Kuruluş Osman (@kurulusdizisi)

اس شیئر کی گئی پوسٹ میں مداحوں کوبتایا گیا ہے کہ غزہ کے ہسپتال پر اسرائیل کے حملے میں ہمارے سیکڑوں فلسطینی بھائیوں کی شہادت پر ترکیہ میں تین دن تک قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے ہماری سیریز ’کورولوس عثمان‘ کی نئی قسط نشر نہیں کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے آخر میں پروڈکشن ٹیم نے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے بچوں، خواتین اور عام شہریوں پر حملوں کی شدید مذمت بھی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کولورس عثمان پاکستان پہنچ گئے خیال رہے کہ 17 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں زخمیوں سے بھرے ہسپتال پر بمباری کی تھی جس سے بچوں اور خواتین سمیت 500 سے زائد فلسطینی شہید جب کہ سیکڑوں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage