موٹر ویز اور نیشنل ہائی ویز پر جرمانوں میں خوفناک اضافہ
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) موٹر ویز اینڈ نیشنل ہائی ویز نے جرمانوں کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ کر دیا۔ نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پر جرمانے میں اس قدر اضافہ کر دیا کہ غریب آدمی ان جرمانوں کو ادا کرنے کی سکت ہی نہیں رکھتا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پر جرمانوں میں 200 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا۔ اوور سپیڈ گاڑیوں کو اب 750 روپے کی جگہ 2500 روپے جرمانہ دینا ہوگا۔ غلط اوور ٹیکنگ پر اب 300 کی بجائے 1500 روپے جرمانہ ہوگا۔ اسی طرح ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر 750 کی بجائے 5000 روپے جرمانہ ہوگا۔ فینسی نمبر پلیٹ پر 1000 جبکہ ایچ آئی ڈی لائیٹ استعمال کرنے پر 2000 روپے جرمانہ ہوگا۔ ٹریفک رولز میں 7 نئے رولز کو بھی شامل کر دئیے گئے۔ نئے رولز میں غیر قانونی پولیس لائیٹ استعمال کرنے پر 5000 روپے جرمانہ ہوگا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage