سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
Image

کراچی: (سنو نیوز) پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، ایک تولہ سونا 5400 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

گذشتہ تین روز میں سونے کی قیمت 13 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی ہے۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں  گولڈ کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالا، سکھر، حیدرآباد، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 4 سو روپے اضافہ دیکھا گیا۔ حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ گولڈ کی نئی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے،ہزاروں روپے کا اضافہ

ڈالر کے تگڑا ہونے کے بعد سونے کی قیمتیں بھی بلند ہونے لگیں، ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 6200 روپے کا نمایاں اضافہ ہونے کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 21 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 316 روپے بڑھ گئی10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے ہو گیا۔

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا چاندی پر اثر نہ ہوا ،چاندی کی قیمت 2650 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 1967 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

گذشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھائو دیکھنے کو ملا،سونے کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی دکھائی دے رہے تھی جس پر صرافہ مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خبر،قیمت میں حیران کن کمی

خیال رہے کہ کچھ روز قبل سونے کی قیمت میں 1300 روپے فی تولہ کمی دیکھی گئی تھی، اس کیساتھ ایک تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 200 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ 10 گرام سونا 1 ہزار 115 روپے کا فروخت ہوا۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 785 روپے ہوگئی تھی۔ اس ہفتے سونے کی قیمت میں 5000 روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔ گذشتہ ہفتے سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 200 روپے رہی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہو گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا ، ایک تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے مہنگا ہو گیا تھا۔ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی تھی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 574 روپے کا اضافہ10 گرام سونا ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے کا ہو گیا تھا۔

گذشتہ روز آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں چھ ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا، ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ دو لاکھ چودہ ہزار پانچ سو روپے ہو گیا تھا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں دس گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 574 روپے اضافے سے 1لاکھ تراسی ہزار نو سو روپے رہا۔ جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میںگولڈ کا بھاؤ ایک ہزار 959 ڈالر فی اونس برقرار رہا۔