شہر اقتدار کی فیصل مسجد: برصغیر کی سب سے بڑی مسجد
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) شہر اقتدار اسلام آباد کی فیصل مسجد کو برصغیر کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے، روایتی طرز سے ہٹ کر خیمے کی طرز پر تعمیر کردہ اس مسجد کا حسن یکتا اور بے مثل ہے

اسلام آباد کی فیصل مسجد میں بیک وقت 3 لاکھ افراد نماز ادا کر سکتے ہیں، فیصل مسجد شاہراہ اسلام آباد کے اختتام پر واقع ہے۔ جو شہر کی مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں ایک خوبصورت منظر پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/17/03/2024/latest/73313/

فیصل مسجد اسلام آباد کے لیے ایک مرکز اور شہر کی سب سے بڑی پہچان بھی ہے، مسجد 5000 مربع میٹر پر محیط ہے، اس کے بیرونی احاطے کو شامل کیا جائے تو فیصل مسجد میں ایک وقت میں 3 لاکھ سے زائد افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔

فیصل مسجد دنیا کی بڑی مساجد میں سے ایک ہے جبکہ برصغیر کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز بھی فیصل مسجد کے نام ہے۔

فیصل مسجد کی فن تعمیر جدید ہے لیکن ساتھ ہی روایتی عربی فن تعمیر کی نمائندگی کرتا ہے، مسجد ایک بڑے تکونی خیمے اور چار میناروں پر مشتمل ہے، مسجد میں کوئی بھی روایتی گنبد نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/18/03/2024/latest/73396/

ایک خیمے کی طرح مرکزی عمارت کے چاروں اطراف مینار ہیں، یہ ترکی فن تعمیر کے عکاس ہیں جو عام میناروں سے مختلف ہیں، مسجد کے ہال میں ایک بڑا فانوس نصب ہے۔

مشہور زمانہ مصور و صادقین نے دیواروں پر پچی کاری کے ذریعے قرآنی آیات تحریر کی ہیں، جو فن خطاطی کا عظیم شاہکار ہیں، پچی کاری مغربی دیوار سے شروع ہوتی ہے جہاں خط کوفی میں کلمہ لکھا گیا ہے، مسجد عربی اور ترکی طرز تعمیر کا حسین امتزاج ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage