پنجاب اسمبلی کے افسران کو میرٹ کے برعکس ترقیاں دینے کا انکشاف
Image

لاہور:(سنونیوز)الیکشن سے قبل پنجاب اسمبلی کے 300 افسران و مازمین کو غیرقانونی ترقیاں دیدی گئیں۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں فنانس کمیٹی نہ ہو نے کے باوجود نئی آسامیوں کی تخلیق اور ملازمین کی ترقی کا سلسلہ جاری۔پنجاب اسمبلی کے افسران و ملازمین کو نوازنے کیلئے بوگس تاریخ پر پروموشنز دیدی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن سے قبل پنجاب اسمبلی کے من پسند افسران املازمین کوایک ہی دن میں دو دو پروموشنز دیں گئیں ہیں،پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں فنانس کمیٹی کے بغیر ہی ڈپٹی سیکرٹری کی دو نئی آسامیاں تخلیق کردی گئیں۔

گریڈ 18 کی ڈپٹی سیکرٹری کی دو نئی آسامیاں پر من پسند ملازمین کو ترقی بھی دے دی گئی پنجاب اسمبلی میں ترقی یا نئی آسامیوں کے لئے فنانس کمیٹی کی منظوری ضروری ہے۔ لفٹ اٹینڈینڈ نٹ کو گریڈ 3 سے گریڈ 11 میں کیر ٹیکرکے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔اسسٹنٹ کنٹرولر کو گریڈ 11 سے گریڈ 17 میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹیٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

سابق اسمبلی پنجاب اسمبلی پرویز الہی پر بھی قواعد کے برعکس تقرریوں پر مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینئر رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ میں نے مشکل وقت میں آج تک کسی کا ساتھ نہیں چھوڑا، میں عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/19/01/2024/pakistan/65402/

عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کو انتخابات نہ لڑنے دینا کون سی جمہوریت ہے۔ انشاء اللہ 8 فروری کو پی ٹی آئی کے نامزد افراد ہی اللہ تعالیٰن کے فضل سے کامیاب ہوں گے۔

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کے خوف سے دونوں لاڈلوں کی نیندیں حرام ہیں۔ ن لیگ کے خالی اجتماع اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام نے ان لاڈلوں کو مسترد کر دیا ہے۔لاڈلوں میں عوام کا سامنا کرنے کی جرات نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آزادانہ الیکشن مہم چلانے نہیں دی جا رہی۔ ہمارے امیدواروں کے گھروں اور انتخابی دفاتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی میں خوف و ہراس پھیلا کر کسے خوش کیا جا رہا ہے؟ ہم سیاسی مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔