میں عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں: چودھری پرویز الٰہی
Image

لاہور: (سنو نیوز)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ میں نے مشکل وقت میں آج تک کسی کا ساتھ نہیں چھوڑا، میں عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں۔

عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کو انتخابات نہ لڑنے دینا کون سی جمہوریت ہے۔ انشاء اللہ 8 فروری کو پی ٹی آئی کے نامزد افراد ہی اللہ تعالیٰن کے فضل سے کامیاب ہوں گے۔

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کے خوف سے دونوں لاڈلوں کی نیندیں حرام ہیں۔ ن لیگ کے خالی اجتماع اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام نے ان لاڈلوں کو مسترد کر دیا ہے۔لاڈلوں میں عوام کا سامنا کرنے کی جرات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/01/06/2023/latest/25224/

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آزادانہ الیکشن مہم چلانے نہیں دی جا رہی۔ ہمارے امیدواروں کے گھروں اور انتخابی دفاتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی میں خوف و ہراس پھیلا کر کسے خوش کیا جا رہا ہے؟ ہم سیاسی مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔