سائفرکیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست وکیل راجہ رضوان عباسی کے توسط سے دائر کی گئی جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور جج ابو الحسنات کو فریق بنایا گیا۔ ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی، ڈی سی اور چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درخواست جائزہ نہیں لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر ٹرائل کیلئے قائم خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دیا، ہائیکورٹ کے پاس خصوصی عدالت کی حیثیت ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 21 نومبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔