محکمہ موسمیات کی بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی
1/19/2024 5:20
لاہور: (سنو نیوز) محکمہ موسمیات نے جنوری میں بارشیں نہ ہونے کی پیش گوئی کر دی جبکہ خشک سردی اور دھند کا سلسلہ برقرار رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں خشک سردی کی شدت برقرار رہے گی مگر بارشوں کا فی الحال کوئی امکان نہیں، بیشتر علاقوں میں جنوری بھی بھیگی بھیگی ٹھنڈ کے بغیر گزرنے کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/14/01/2024/pakistan/64477/
میٹ آفس کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 12، اسکردو میں منفی 7، کالام میں منفی 6، گلگت اور استور میں منفی 5 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولاکوٹ میں پارہ منفی 4، قلات اور دیر میں منفی 3 جبکہ مری میں منفی ایک سینٹی گریڈ تک گرگیا، کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر، اسلام آباد میں ایک، پشاور میں، لاہور میں کم سے کم چار اور کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
میٹ آفس نے بتایا ہے کہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند اور سموگ کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث موٹر وے ایم 3 فیض پور سے رجانہ اور ایم-5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage