سابق کرکٹر عبد الرحمٰن کو گھر کے سامنے ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرحمٰن کو لاہور میں ان کے گھر کے سامنے ہی ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عبد الرحمٰن کو گھر واپس آتے ہوئے گاڑی کو گھیرے لیا، سابق کرکٹر کے ساتھ ان کی بیگم اور 8 ماہ کی بیٹی بھی موجود تھی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کے مطابق ڈاکوؤں نے موبائل نہیں چھینا بلکہ بٹوہ لیا اور جیولری لے کر فرار ہو گئے، واقعے کی ایف آئی آر تھانہ جوہر ٹاؤن میں کروا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/18/01/2024/latest/65298/ دوسری جانب محمد ریاض اللہ ایک مڈل آرڈر بیٹر کے طور پر آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی لائن اپ میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اپر دیر، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے نوجوان بیٹر کو پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے تمام مشکلات پر قابو پانا پڑا۔ ریاض اللہ نے کرکٹ کو آگے بڑھانے کے لیے بہت کم عمری میں پشاور منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کے والدین ان کے اس فیصلے سے گھبرا رہے تھے لیکن انہوں نے اپنے جذبے اور عزم سے انکی حمایت حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ اپر دیر میں محدود سہولیات تھیں اس لیے مجھے پشاور جانا پڑا، میرا خاندان نہیں چاہتا تھا کہ میں منتقل ہو جاؤں لیکن میں نے ان سے وعدہ کیا کہ میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر توجہ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت مالی طور پر مشکلات کا سامنا کر رہے تھے کیونکہ میرے بھائی کو کینسر تھا۔ میرے والد ایک اسکول ٹیچر تھے اور ان کی زیادہ تر تنخواہ میرے بھائی کے علاج پر خرچ ہوتی تھی۔ جب میرے کوچز کو میری مالی رکاوٹوں کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے میری فیس میں نمایاں کمی کر کے میرا ساتھ دیا۔ ریاض اللہ نے کہا کہ میں نے جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز کی تیاری کے لیے کوچز کے ساتھ سخت محنت کی ہے۔ انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اس سے قبل اپر دیر کے کامران غلام نے پاکستان انڈر 19 کی نمائندگی کی تھی اور یہ پورے علاقے کے لیے اعزاز کی بات تھی۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے خاندان اور میرے شہر میں ہر کوئی مجھ پر فخر کرے۔