12 April 2024

Homeانٹرٹینمنٹشوبز شخصیاتسینئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو تنقید کی زد میں

سینئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو تنقید کی زد میں

سینئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو تنقید کی زد میں

سینئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو تنقید کی زد میں

کراچی :(ویب ڈیسک )شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار عدنان شاہ ٹیپو کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا صارفین کڑی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عدنان شاہ نے پوڈکاسٹ میں شرکت جس میں انہوں نے کیریئر سمیت اپنے آبائی شہر لائل پور جس کا حالیہ نام فیصل آباد ہے، اس متعلق بھی بات کی تھی۔ایک سوال کے جواب میں عدنان شاہ ٹیپو کاکہناتھا کہ ان کے لیے سب سے اہم اور مقدس لائل پور کی گلیاں ہیں، وہ ان کے لیے ہر پرسکون جگہ کے انتخاب کو نظر انداز کرسکتے ہیں۔

سینئر اداکار نے اپنے گائوں کی تعریف کرتے ہوئے یہاں تک کہہ ڈالا کہ وہ لائل پور کی گلیوں کی خاطر جنت کا بھی انتخاب نہیں کریں گے۔عدنان شاہ ٹیپو کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی وائرل ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے سخت الفاظ کا استعمال کیا اور انہیں پاگل بھی قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے عدنان شاہ کے بارے میں کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ جنت کوئی مذاق نہیں ہے، بولنے سے پہلے سوچ لینا چاہئیے۔بعض صارفین نے کمنٹس کیے کہ عام طور پر انسان بعض اوقات کچھ ایسے الفاظ اور جملے بول جاتا ہے، جس کا مفہوم بھی اسے نہیں آتا لیکن ایسی باتیں کرنے سے گریز کرنا چاہئیے۔

زیادہ تر صارفین نے عدنان شاہ ٹیپو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی بات پر استغفار بھی پڑھا اور خدا سے انہیں ہدایت دینے کی دعا بھی کی۔

دوسری جانب ڈراموں، فلموں، ریڈیو اور تھیٹر کے معروف ایوارڈ یافتہ اداکار طلعت حسین زائد العمری سمیت دیگر پیچیدگیوں کے باعث شدید علیل ہو کر بستر تک محدود ہوگئے۔

طلعت حسین طویل العمری سمیت دیگر طبی پیچیدگیوں کے باعث کچھ سال سے سکرین سے دور ہیں اور اب وہ انتہائی علیل ہوکر بستر اور ویل چیئر تک محدود ہوگئے۔ طلعت حسین کی شریک حیات رخشندہ طلعت کے مطابق بہت زیادہ سگریٹ نوشی کرنے کی وجہ سے ان کے شوہر کے پھیپھڑے کمزور ہوچکے ہیں، جن میں بار بار پانی بھر جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہر پارٹی کے لئے نغمہ گاؤں گا میں ٹیپ ریکارڈر ہوں :راحت فتح علی خان

انہوں نے بتایا کہ پھیپھڑوں سے پانی نکالنے کے لیے انہیں متعدد بار ہسپتال منتقل کیا گیا اور کمزوری کی وجہ سے وہ گھر میں گر بھی پڑے تھے، جس وجہ سے اب وہ ویل چیئر اور بستر تک محدود ہوچکے ہیں۔

رخشندہ طلعت کے مطابق ڈاکٹرز نے اداکار کو گھر میں ہی رکھنے کی تجویز دی، جس کے لیے اب ان کی دیکھ بھال کے لیے میل نرس کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں لیکن پیچیدگیوں کی وجہ سے وہ انتہائی علیل ہوچکے ہیں۔

اداکار کی اہلیہ نے کہا کہ شوہر نے فن کو پوری زندگی دی اور اب ان کے علاج پر اچھا خاصا خرچ ہو رہا ہے، اگر حکومت کا ثقافتی ادارہ مدد کرنا چاہے تو وہ انکار نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سمیت کسی سے بھیک نہیں مانگوں گی لیکن حکومت کا فرض ہے کہ پوری زندگی فن کو دینے والے شخص کا علاج کروائے۔

طلعت حسین کے شدید علیل ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح پریشان ہوگئے اور انہوں نے حکومت سے ان کا علاج کروانے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ طلعت حسین کی عمر 80 سال سے زائد ہے اور انہوں نے فنون لطیفہ کو نصف صدی دی ہے، یعنی انہوں نے اپنی عمر کا بیشتر حصہ اداکاری، صداکاری، آرٹ اور فن کو دی۔ طلعت حسین نے 1970 سے قبل ہی اداکاری کا آغاز کم عمری میں ہی شروع کردیا تھا لیکن انہیں 1970 کے بعد شہرت ملنا شروع ہوئی۔

لندن سے تعلیم حاصل کرنے والے طلعت حسین نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے برطانوی ٹی وی سمیت بولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا۔

Share With:
Rate This Article