مجھے نہیں لگتا کہ الیکشن آگے جائیں گے:جہانگیر ترین
Image

ملتان:(سنونیوز)چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ 8 فرور ی کو الیکشن ہونا ضروری ہے،اگر الیکشن جائیں تو کسی وجہ سے جائیں گے مگر مجھے نہیں لگتا کہ الیکشن آگے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا میں جہاں بیٹھ کر بات کرتا ہوں سوچ سمجھ کر کرتا ہوں اور اسے پورا بھی کرتا ہوں،میری خواہش تھی ملتان سے الیکشن لڑوں ،میں ووٹ لینے کی خاطر بھڑکیں نہیں ماروں گا جو زبان سے نکلے گا اسے پورا کروں گا۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ یہ حلقہ میرا فوکس ہے، اس میں جو کام کروایا جائے گا دوسرے شہروں سے لوگ آکر دیکھیں گے، الیکشن پاکستان کے لیے ضروری ہے، ایک حکومت آئے جو 5 سال پورے کرے،دعا ہے اللہ پاک ایران کے معاملے کو سنبھال لے۔

چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا میں وعدہ کرتا ہوں ملتان کے حلقہ این اے 149 کو نہیں چھوڑوں گا،300 یونٹ تک لوگ حق دار ہیں انہیں مراعات دیں گے،زراعت میں فی ایکٹر پیداوار بڑھانے کے لیے کام کیا جائے گا،فی ایکٹر پیداوار بڑھے گی پاکستان کے لیے بہتر ہے،کسی بھی ملک کی خود مختاری اسکی معیشت کی مضبوطی ہے،اگر معیشت مضبوط ہوگی تو کسی کی امداد کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے چیلنج کیا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے والو، آؤ مقابلہ کرو۔ آج میدان میں مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں ، وہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔

مریم نواز شریف کا خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے۔ قوم جانتی ہے مہنگائی کا ذمہ دار نواز شریف اور ن لیگ نہیں ہے۔ نوازشریف نے تمہاری طرح جھوٹا سائفر نہیں لہرایا۔ شہدا کی یادگاروں پر حملہ نہیں کیا۔ وہ قومی رازسینے میں دفن کرکے گھرچلا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/19/01/2024/election-2024/65382/

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان بتائیں انہیں لیپ ٹاپ چاہیں یا پیٹرول بم؟ آج اس کے بچے باہربیٹھے ہیں اور قوم کے بچے سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک نواز شریف کی ترقی کے نشان ہیں۔ آٹھ فروری کو صرف شیر دھاڑے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز حافظ آباد میں خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا تھا کہ پانچ ججوں نےعوام کےنمائندہ وزیراعظم کو فارغ کردیا، اگر مجھے نہ ہٹایا جاتا تو پاکستان دنیا میں بہترین مقام حاصل کرچکا ہوتا۔ملک سےدہشت گردی اورلوڈشیڈنگ کا خاتمہ کس نے کیا؟اگر میری حکومت ختم نہ کی جاتی تو پاکستان “ایشین ٹائیگر “بن چکا ہوتا،سبز پاسپورٹ کی عزت ہوتی۔ مجھے جعلی مقدمات میں نہ الجھایا جاتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم نواز شریف نے کہا کہ 9 مئی والوں نے ریاست پر حملہ کیا اور ملک میں آگ لگائی جبکہ اٹھائیس مئی والوں نے پاکستان بنایا، ملک کو سنوارا اور ایٹمی طاقت بنایا۔

مریم نواز نے حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا ریاست پر حملہ کرنے کی ترغیب دینےوالا شخص عوام کا ہمدرد نہیں، عوام سے وعدہ کیا تھا نوازشریف کو واپس لےکر آؤں گی۔ آٹھ فروری کو ایک بار پھر شیر دھاڑے گا۔ حکومت میں آکر عوام کو دو سو یونٹس تک مفت بجلی فراہم کریں گے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage