لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے والو، آؤ مقابلہ کرو: مریم نواز
Image

خانیوال: (سنو نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے چیلنج کیا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے والو، آؤ مقابلہ کرو۔ آج میدان میں مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں ، وہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔

مریم نواز شریف کا خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے۔ قوم جانتی ہے مہنگائی کا ذمہ دار نواز شریف اور ن لیگ نہیں ہے۔ نوازشریف نے تمہاری طرح جھوٹا سائفر نہیں لہرایا۔ شہدا کی یادگاروں پر حملہ نہیں کیا۔ وہ قومی رازسینے میں دفن کرکے گھرچلا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان بتائیں انہیں لیپ ٹاپ چاہیں یا پیٹرول بم؟ آج اس کے بچے باہربیٹھے ہیں اور قوم کے بچے سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک نواز شریف کی ترقی کے نشان ہیں۔ آٹھ فروری کو صرف شیر دھاڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/18/01/2024/pakistan/65253/

خیال رہے کہ گذشتہ روز حافظ آباد میں خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا تھا کہ پانچ ججوں نےعوام کےنمائندہ وزیراعظم کو فارغ کردیا، اگر مجھے نہ ہٹایا جاتا تو پاکستان دنیا میں بہترین مقام حاصل کرچکا ہوتا۔ملک سےدہشت گردی اورلوڈشیڈنگ کا خاتمہ کس نے کیا؟اگر میری حکومت ختم نہ کی جاتی تو پاکستان “ایشین ٹائیگر “بن چکا ہوتا،سبز پاسپورٹ کی عزت ہوتی۔ مجھے جعلی مقدمات میں نہ الجھایا جاتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم نواز شریف نے کہا کہ 9 مئی والوں نے ریاست پر حملہ کیا اور ملک میں آگ لگائی جبکہ اٹھائیس مئی والوں نے پاکستان بنایا، ملک کو سنوارا اور ایٹمی طاقت بنایا۔ مریم نواز نے حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا ریاست پر حملہ کرنے کی ترغیب دینےوالا شخص عوام کا ہمدرد نہیں، عوام سے وعدہ کیا تھا نوازشریف کو واپس لےکر آؤں گی۔ آٹھ فروری کو ایک بار پھر شیر دھاڑے گا۔ حکومت میں آکر عوام کو دو سو یونٹس تک مفت بجلی فراہم کریں گے۔