شمالی وزیرستان میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق
Image

پشاور:(سنونیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکاشمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقےگل میرکوٹ میں سویلین گاڑی کےقریب ہوا،گاڑی میں کل 16 مزدور سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے باعث 11 مزدور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے ۔دھماکے میں دو مزدور شدید زخمی اور تین لاپتہ ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھماکے میں زخمیوں اورلاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage