گرفتاری کا خطرہ: پیوتن کا برکس سربراہی اجلاس میں‌ شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
Image

ماسکو: (سنو نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوتن آئندہ ماہ اگست 2023ء میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہونے والے برکس اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے طویل عرصے سے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ پیوتن بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جنگی جرائم کے لیے مطلوب ہیں اور جنوبی افریقہ اس عدالت کے دستخط کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

اس لیے اگر روسی صدر ولادیمیر پیوتن وہاں جاتے ہیں تو جنوبی افریقہ کو انہیں گرفتار کرنا پڑے گا۔ اگرچہ پیوتن برکس کانفرنس میں نہیں جا رہے ہیں تاہم روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف وہاں ضرور موجود ہوں گے۔

عدالت میں دیے گئے حلف نامے کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا نے بغیر کسی کارروائی کے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوتن کی برکس کانفرنس میں شرکت کی اجازت مانگی تھی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage