چیٹ جی پی ٹی کمپنی نے سی ای او کو برطرف کر دیا
لندن:(ویب ڈیسک) دنیا میں ٹیکنالوجی دن بدن ترقی کر رہی ہے، آج کل مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے دنیا ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، مصنوعی ذہانت کی مشہور ومصروف فرم اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کو کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے نوکری سے نکال دیا ہے۔
کمپنی کے بورڈ اراکین کا کہنا ہے کہ سیم آلٹمین اب مزید کمپنی کی قیادت کرنیکی اہلیت کھو چکے ہیں، بورڈ اراکین نے مزید کہا کہ آلٹمین اپنے رابطوں کے دوران مسلسل کھل کر بات نہیں کرتے جسکی وجہ سے ان کی ذمہ داریاں نبھانے کی صلاحیت متاثر ہوتی جارہی ہے۔
i love you all.
today was a weird experience in many ways. but one unexpected one is that it has been sorta like reading your own eulogy while you’re still alive. the outpouring of love is awesome.
one takeaway: go tell your friends how great you think they are.
— Sam Altman (@sama) November 18, 2023
اوپن اے آئی کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی بوٹ کی تخلیق کر کے دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے بارے میں ایک نیا قدم رکھا تھا جس سے ٹیکنالوجی میں بہت پیش رفت ہوئی تھی،38 سالہ سیم اس ابھرتی ہوئی صنعت کیلئے ترجمان بھی بن گئے تھے۔
رواں سال 2023 میں انہوں نے کانگریس کے سامنے مصنوعی ذہانت کے نئے قوانین بارے گواہی دینے کیلئے اپنے آپکوپیش کیا تھا،سوشل میڈیا پر سیم الٹ مین نے لکھا کہ انکا کمپنی میں اچھا وقت گزراہے۔
سیم نے مزید لکھا کہ بورڈ کے اس فیصلے نے مجھے ذاتی طور پر بہت تبدیل کیا، مجھے سب سے زیادہ ہونہار لوگوں کیساتھ کام کرنا پسند آیا ہے اسکے بعد وہ کیا کریں گے اس متعلق وہ بعد میں بات کریں گے۔
کمپنی کے بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ سیم الٹ مین کے کام پر انکے شکرگزار ہیں لیکن بورڈ کے اراکین کا ماننا ہے کہ کمپنی کو اب ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے۔
کمپنی کے بورڈ ممبران نے کہا کہ بورڈ کو سیم کی اوپن اے آئی کو چلانے کی قائدانہ صلاحیت پر اب اعتماد نہیں رہا،کمپنی کے اس اعلان نے مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ہل چل مچا دی ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر گوگل کے سابق سی ای او ایرک شمٹ نے لکھا کہ سیم آلٹ مین میرا ہیرو ہے، اس نے اس کمپنی کو صفر سے 90 بلین ڈالر تک پہنچا دیا اور ہماری اجتماعی دنیا کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا، میں یہ دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتا کہ وہ آگے کیا کرتا ہے، اب میں اور اربوں لوگ اسکے کام سے فائدہ اٹھائیں گے، سیم آپ کو بہت شکریہ، آپ نے ہمارے لیے بہت کام کیا۔
Sam Altman is a hero of mine. He built a company from nothing to $90 Billion in value, and changed our collective world forever. I can’t wait to see what he does next. I, and billions of people, will benefit from his future work- it’s going to be simply incredible. Thank you…
— Eric Schmidt (@ericschmidt) November 17, 2023
سیم کی معزولی کے بعد اوپن اے آئی کے صدر کو فاؤنڈر گریگ براکمین نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے بھی کمپنی چھوڑ دی ہے۔
Sam and I are shocked and saddened by what the board did today.
Let us first say thank you to all the incredible people who we have worked with at OpenAI, our customers, our investors, and all of those who have been reaching out.
We too are still trying to figure out exactly…
— Greg Brockman (@gdb) November 18, 2023
ایکس پر انھوں نے پوسٹ کیا کہ آٹھ سال پہلے اپنے اپارٹمنٹ میں شروع ہونے کے بعد سے ہم سب نے مل کر جو کچھ بھی اس کمپنی کیلئے بنایا ہے مجھے اس پر بہت فخر ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے سیم کے ساتھ مل کر بہت مشکل حالات کا سامنا کیا ہے اور ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو ناممکن ہونی چاہیے تھیں لیکن آج کی خبرسن کر انھوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اور گوگل کا بیک اپ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان
خیال رہے کہ اوپن اے آئی کی شروعات 2015 میں بحثیت نان پرافٹ کمپنی کے طور پر ہوئی تھی، سال 2019 میں اس کے ڈھانچے میں تبدیلی آئی اور اس میں مائیکروسافٹ نے کئی ارب ڈالر کی سرمایا کاری کی۔
چند ہفتے قبل یہ اطلاعات آ رہی تھیں کہ کمپنی ایسی قیمت پر ایک سرمایہ کار کو اپنے شیئرز بیچ رہی ہے جسکے بعد اس کی مالیت 80 بلین ڈالر سے زیادہ ہو جائے گی۔
اے آئی کمپنی کا کہنا ہے کہ جب تک بارڈ نیا مستقل کا سی ای او تلاش نہیں کرلیتی تب تک چیف ٹیکنالوجی آفیسر میرا موراتی نگراں سی ای او کے فرائض سر انجام دیں گی۔