کھلاڑی فائنل میں پرفارم کرنے کیلئے تیار ہیں:روہت شرما
Image

احمد آباد: (سنو نیوز) بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ورلڈ کپ 2023ءفائنل سے ایک روز قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑی فائنل میں پرفارم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ٹیم کے تمام کھلاڑی اپنے کردار سے بخوبی واقف ہیں۔

روہت شرما نے کہا، "ہم نے اس ورلڈ کپ کے لیے 2 سال پہلے تیاری شروع کی تھی۔ پہلے ٹی ٹونٹی، پھر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور اب ون ڈے ورلڈ کپ۔ ہمیں تینوں فارمیٹ کے لیے ٹیم کی شناخت کرنی تھی ۔ انہوںنے واضح طور پر کہا کہ فائنل میں پہنچنے میں سب سے اہم بات یہ تھی کہ ہمارے کھلاڑی اپنے کردار کو پہلے سے جانتے تھے۔

انڈین کپتان نے کہا، "یہاں تک پہنچنے میں سب سے زیادہ اہمیت اس کی ہے۔ ہم نے پوری وضاحت کرنے کی کوشش کی کہ کون کون سے لڑکے آئیں گے اور کہاں کھیلیں گے۔ اب تک سب کچھ پلان کے مطابق ہو رہا ہے اور امید ہے کہ کل بھی ایسا ہی ہو گا۔"

انہوںنے یہ بھی کہا کہ دونوں ٹیمیں فائنل کھیلنے کی حقدار ہیں۔ہمیں معلوم ہے کہ آسٹریلیا کیا کر سکتا ہے۔ لیکن ہمیں مخالف ٹیم کیا کرتی ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری نظریں اپنی کارکردگی پر جمی ہوئی ہیں۔ ہم اپنے منصوبوں پر توجہ دیں گے۔

اپنے گیند بازوں کے بارے میں روہت نے کہا، "ہمارے بائولرز نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے پہلے چار پانچ میچوں میں پہلے گیند بازی کی اور انہوں نے مخالف ٹیم کو 300 سے کم رنز تک محدود رکھا۔ جب ہم نے ٹورنامنٹ کے دوسرے ہاف میں بعد میں گیند بازی کی تو شامی، سراج، بمراہ کو پوری طرح سے معلوم تھا کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں، اسی طرح ہمارے اسپنرز کو بھی معلوم تھا کہ انہیں درمیانی اوورز میں وکٹیں لینا ہیں، اس لیے انہوں نے ایسا ہی کیا۔

ورلڈ کپ فائنل کھیلنے پر روہت نے کہا، "یہ ایک بڑا موقع ہے، ہم اس دن کے لیے کھیلتے ہیں۔ کل وہ دن ہمارے سامنے ہوگا۔ ہم جو بھی محنت کرتے ہیں، جو بھی خواب دیکھتے ہیں، ہم اس کے لیے محنت کرتے ہیں۔"

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی پوری توجہ اس بات پر مرکوز ہو گی کہ انہیں میچ میں کیا کرنا ہے، اس صورتحال میں یہ سوچنے کے بجائے کہ ہم ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہے ہیں، انہیں یہ سوچنا ہو گا کہ کس گیند کو کھیلنا ہے۔ میچ میں باؤلنگ کے دوران کون سی گیند کرنی ہے اور کون سی نہیں کرنی ہے۔باؤلنگ بلے باز کی خوبیوں کو مدنظر رکھ کر کرنی ہوگی، جبکہ بیٹنگ اس بات کو ذہن میں رکھ کر کرنی ہوگی کہ کون سے شاٹس کھیلنا ہیں اور کون سے نہیں۔

رمیز راجا اور عاقب جاوید

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage