کیا خالی پیٹ چائے پینا خطرناک ہے؟
لاہور: (سنو نیوز) چائے کا استعمال پاکستان بھر میں عام ہے۔ لیکن کچھ لوگ غلط وقت اور غلط طریقے سے چائے پیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے طبیعت خراب ہونے کا خدشہ رہتاہے۔ ایسی صورتحال میں آج ہم جانیں گے کہ کیا خالی پیٹ چائے پینے سے کوئی سنگین مسئلہ ہوسکتا ہے؟
تفصیل کے مطابق پاکستان میں ہر دوسرا شخص چائے کا دیوانہ ہے۔ صبح اٹھنے سے لے کر رات دیر سونے تک لوگ چائے پیتے رہتےہیں۔ کبھی چائے سر درد کو دور کرنے میں اور کبھی تناؤ کو دور کرنے میں مددگار قرار دیا جاتاہے۔ بارش کے موسم میں لوگ چائے اورپکوڑے بڑے شوق سے کھاتے پیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سردی کے موسم میں چائے کا استعمال بھی کافی بڑھ جاتا ہے۔ سردی سے بچنے کے لیے لوگ ہر دوسرے گھنٹے چائے پیتے ہیں۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اگر اسے غلط طریقے سے پیا جائے تو یہ صحت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ بھی خالی پیٹ چائے پیتے ہیں تو اسے پینے سے پہلے کچھ باتیں جان لیں۔
یہ بھی پڑھیں:بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے کافی یا گرین ٹی بہتر؟
کچھ لوگ اس الجھن میں رہتے ہیں کہ کیا ہائی بلڈپریشر اور دل کے مریض خالی پیٹ چائے پی سکتے ہیں؟ کیا یہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے؟ درحقیقت آج ہر دوسرا شخص ہائی بی پی اور دل کی بیماری کا شکار ہے۔ اس کی وجہ غلط طرز زندگی ہے۔
ایسے میں ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ زیادہ تر لوگ اپنے دن کی شروعات چائے سے کرتے ہیں۔ وہ بھی جو ہائی بلڈ پریشر اور دل کے مریض ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا خالی پیٹ چائے پینا ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟
ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو خالی پیٹ چائے پینی چاہیے یا نہیں؟
اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو دودھ والی چائے سے گریز کریں۔ کیونکہ اگر آپ دودھ والی چائے پیتے ہیں تو یہ آپ کے بلڈ پریشرکو کم کرنے کے بجائے بڑھا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ دودھ کے ساتھ چائے پینے سے گیس بڑھنے اور خون کی شریانوں کے تنگ ہونے جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس لیے خالی پیٹ دودھ والی چائے پینے سے گریز کریں۔
کون سی چائے پینی چاہیے؟
اگر آپ صبح اٹھ کر سب سے پہلے چائے پینے کے شوقین ہیں تو ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے گرین ٹی بہترین آپشن ہے۔ اس سے آپ کے ہائی بی پی کا مسئلہ کم ہو جائے گا۔ سبز چائے اینٹی آکسیڈنٹس اور کیٹیچنز سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس سے خون کی گردش بھی بہتر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کالی چائے بھی پی سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سبز چائے پینے کا بہترین وقت صبح ہے یا شام؟ جانیے ماہرین صحت کی رائے