10 December 2023

Homeتازہ تریناقبال ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، 6 ڈاکو ہلاک

اقبال ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، 6 ڈاکو ہلاک

لاہور پولیس کا اقبال ٹاون کے علاقے میں ایک گھر میں گھسنے والے 6 ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ / فائل فوٹو

اقبال ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، 6 ڈاکو ہلاک

لاہور: (سنو نیوز) لاہور پولیس نے اقبال ٹاون کے علاقے میں ایک گھر میں گھسنے والے 6 ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو اقبال ٹاؤن میں ڈاکٹر عباد نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا۔ گھر کی ایک بچی جو چھت پر موجود تھی اس نے فوری طور پر پولیس کو ون فائیو پر ڈاکوؤں کی اطلاع دی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ جوابی فائرنگ میں گھر میں گھسنے والے 6 ڈاکو ہلاک ہوگئے اور جب گھر کے اندر گئے تو ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو گھر کے گیراج میں یرغمال بنا رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں اہلخانہ اور پولیس کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share With:
Rate This Article