نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
11/18/2023 7:11
لاہور: (سنو نیوز) قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں نواز شریف نے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران قائد مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان پائیدار دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی امور پر تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان مستحکم اور مضبوط شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کیا۔
دونوں رہنماؤں نے تعاون کو فروغ دینے اور ان کامیاب نتائج پر استوار کرنے کے راستے تلاش کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا جو امریکہ اور پاکستان کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی بنیاد رکھتے ہیں۔ امریکی سفیر اور نواز شریف نے تجارت، معیشت، موسمیاتی تبدیلی، سلامتی اور علاقائی استحکام سمیت متعدد مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کریں گے تاکہ ملک کو آج درپیش بے شمار مسائل سے نکالا جاسکے۔ ملاقات میں میاں نواز شریف نے بے گناہ فلسطینیوں کی حالت زار کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ معصوم فلسطینی غزہ کے ارد گرد اندھا دھند اسرائیلی بمباری اور محاصرے کی وجہ سے بے دردی سے مارے جا رہے ہیں۔ نواز شریف نے فوری طور پر دشمنی کے خاتمے اور لوگوں کو انسانی اور طبی امداد کی فوری فراہمی پر زور دیا۔ احساس ہے مہنگائی کے باعث عوام کا جینا مشکل ہوگیا: نواز شریف خیال رہے کچھ روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمیشن کے وفد نے جاتی امراء رائیونڈ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے حوالے سے ن لیگ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نواز شریف نے برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات کے بارے میں بات کی جو پاکستان کے اہم ترین تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں سے ایک بن گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق سابق وزیر اعظم نے بہت سے برطانوی رہنماؤں کے ساتھ اپنے گرمجوشی اور خوشگوار تعلقات کو بھی یاد کیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ 1991 میں ہرارے میں دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی تھی، اس موقع پر مجھے جان میجر کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا۔ نواز شریف نے ہائی کمیشن سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ کنگ چارلس سوئم کی سالگرہ کے موقع پر ان کی نیک خواہشات پہنچائیں۔ نواز شریف نے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی دفتر خارجہ میں واپسی پر اپنی خوشی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ سابق وزیر اعظم کا بہت احترام کرتے ہیں، جو 2013 میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد ان سے ملنے والے پہلے غیر ملکی رہنما تھے۔ برطانوی سفیر جین میریٹ نے سابق وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گزشتہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لیے خاص طور پر صحت، تعلیم اور حکمرانی سے متعلق شعبوں میں بہت سے اقدامات کیے۔ انہوں نے پاکستان میں بطور برطانوی سفیر تعیناتی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس ملک کی بھرپور ثقافت اور دلکش تاریخ کا تجربہ کرنا ان کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے۔The U.S. Ambassador to Pakistan, Amb. Donald Blome called on Quaid, Pakistan Muslim League (Nawaz) (PML-N) Muhammad Nawaz Sharif earlier today.
— PMLN (@pmln_org) November 18, 2023
The Quaid PML-N Muhammad Nawaz Sharif emphasized the significance of Pakistan’s relations with the United States. He particularly… pic.twitter.com/5CwkGBu5i1
اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ برطانیہ یورپ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی اور سرمایہ کاری پارٹنر ہے، نواز شریف نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان کے لیے برطانیہ کی اوورسیز ڈیولپمنٹ اسسٹنس (ODA) میں حالیہ برسوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی ترقیاتی امداد کی سطح کو بڑھائے اور پاکستان میں متعلقہ سرکاری اور غیر سرکاری شراکت داروں کے ساتھ ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون کو بھی بڑھائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ برطانوی سفیر کی کوششوں سے برطانوی امدادی پروگرام کو جلد از جلد بڑھایا جائے گا۔ آخر میں نواز شریف نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے مثبت اور بامعنی کردار ادا کرے، اور اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اسرائیل کی بلاامتیاز کارروائیوں اور فلسطینیوں کے گھروں، اسکولوں اور اسپتالوں پر چوبیس گھنٹے زمینی اور فضائی حملوں کی وجہ سے ہزاروں فلسطینی جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں، مارے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں۔16th November 2023
— PMLN (@pmln_org) November 16, 2023
Ambassador Jane Marriott, the British High Commissioner to Pakistan, paid a courtesy call on PML (N)’s Quaid, Muhammad Nawaz Sharif in Lahore, on Thursday 16 November 2023.
2.Warmly welcoming the British High Commissioner, the PML(N) Quaid spoke of… pic.twitter.com/jt4upfs0Sa
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage