فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ، 2 افراد ہلاک
Image
منیلا: (ویب ڈیسک) فلپائن کے جنوبی جزائر میں 6.7 شدت کے زلزلے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق فلپائن کے جنوبی جزائر میں زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کا مرکز جنوبی جزیرے مینداناؤ کا صوبہ سازانگانی تھا۔ زلزلے کی گہرائی 78 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی، زلزلے سے ایک شاپنگ مال کی چھت گرگئی جس سے ایک نوبیاہتا جوڑا ہلا ہوگیا، چند عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی نے علاقے میں آفٹرشاکس کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے جمعہ کی شام کو مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 14 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے جنرل سانتوس سٹی اور قریبی صوبوں سمیت منڈاناؤ جزیرے کے قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ نیپال اور ہندوستان میں ایک بار پھر زلزلہ زلزلے کی صورت میں اپنی حفاظت کیسے کریں؟ اگر آپ اندر ہیں تو اندر ہی رہیں۔ زلزلے کے دوران باہر یا دوسرے کمرے میں مت بھاگیں اگر آپ جہاں ہیں وہیں رہیں تو آپ کے زخمی ہونے کے امکانات کم ہوں گے۔ اگر ممکن ہو تو، شیشے، لٹکی ہوئی چیزوں، کتابوں کی الماریوں اور دیگر بڑے فرنیچر سے جلدی سے ہٹ جائیں جو ہلنے کی شدت سے چند سیکنڈ کے اندر اندر گر سکتے ہیں۔ اگر آپ کچن میں ہیں تو جھٹکے کی پہلی علامت پر فوراً چولہا بند کر دیں۔ اگر آپ بستر پر ہیں تو اپنے سر کو تکیے سے چھپا لیں اور وہیں رہیں۔ کسی دروازے پر کھڑے نہ ہوں۔ آپ میز کے نیچے زیادہ محفوظ ہیں۔ جدید گھروں میں دروازے گھر کے کسی دوسرے حصے سے زیادہ مضبوط نہیں ہوتے۔ اگر آپ اونچی عمارت میں ہیں تو کھڑکیوں اور بیرونی دیواروں سے دور ہٹ جائیں۔ لفٹ کا استعمال نہ کریں۔ اگر آپ پھنس گئے ہیں تو پرسکون رہیں۔ اپنے سر اور چہرے کو گرنے والے ملبے اور شیشے سے بچانے کی کوشش کریں۔ اگر آپ باہر ہیں تو باہر ہی رہیں۔ اگر آپ چلتی گاڑی میں ہیں تو جتنی جلدی اور محفوظ طریقے سے ہو سکے رک جائیں۔ گاڑی کو کھمبوں، اوور ہیڈ تاروں اور انڈر یا اوور پاسز سے دور ایک طرف لے جائیں۔ کار میں رہیں اور پارکنگ بریک لگائیں۔ ہنگامی معلومات نشر کرنے کے لیے ریڈیو آن کریں۔ اگر بجلی کی لائن کسی کار پر گرتی ہے، تو اس وقت تک اندر رہیں جب تک کہ کوئی تربیت یافتہ شخص تار کو ہٹا نہ لے۔ اگر آپ اسٹیڈیم یا تھیٹر میں ہیں تو اپنی سیٹ پر رہیں۔ اپنے سر اور گردن کو اپنے ہاتھوں سے یا کسی بھی ممکنہ طریقے سے بچائیں۔ اگر آپ باہر ہیں تو درختوں، ٹیلی فون کے کھمبوں اور عمارتوں سے دور کسی کھلے علاقے میں جائیں اور وہیں رہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage