پاکستانی خاتون “مس یونیورس” کے آخری مرحلے میں پہنچ گئی
سین سیلواڈور: (سنو نیوز) ایریکا رابن پاکستان اور باقی دنیا میں خواتین کے مساوی حقوق اور تعلیم کی حامی ہیں۔ اس میدان میں لڑنے کے علاوہ 25 سالہ ایریکا رابن کو گانا اور سفر کرنا بھی پسند ہے۔
وہ اس سال کے مس یونیورس کے بین الاقوامی مقابلہ حسن میں 90 دیگر خوبصورت خواتین سے مقابلہ کر رہی ہیں، جس کا آج 18 نومبر کو فائنل راؤنڈ ہے۔انہوں نے بیوٹی کوئین کا خطاب جیتنے کے لیے رنگ برنگے کپڑوں اور ڈیزائنوں کا انتخاب کیا۔
مقابلے کے آخری مرحلے سے قبل ایریکا رابن سلور اور سفید لباس میںسامنے نظر آئیں۔ایریکا رابن پہلی پاکستانی ہیں جنہوں نے ایل سلواڈور میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
ان مقابلوں میں ایریکا کو “نمبر 1 کیلو” کا نام دیا گیا جسے اب ایریکا رابن اپنی شناخت سمجھتی ہیں۔ انہوں نے لکھا، “میری زندگی میں کپڑے بہت اہم ہیں، میں اپنے ملک کی ان اقلیتوں میں سے ایک ہوں جن کی نمائندگی پاکستان کے جھنڈے میں سفید رنگ سے ہوتی ہے”۔
ایریکا کے مطابق، “میں پہلی مس یونیورس پاکستانی ہوں جو اس مقام پر پہنچی ہوں۔ اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کرنا میرے لیے بڑے فخر کا مقام ہے۔” میں مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔
ایریکا رابن کا تعلق پاکستان میں مسیحی اقلیتی برادری سے ہے اور وہ مس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں مس یونیورس آف پاکستان کہلانے پر بہت خوشی اور فخر ہے۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا، ‘جب میں چھوٹی تھی تو میں ہمیشہ مس یونیورس کا پروگرام دیکھا کرتی تھی اور میں سوچتی تھی کہ اتنی خوبصورتی کے ساتھ پاکستان کے اس مقابلے میں نمائندے کیوں نہیں ہیں، لیکن مجھے یہ یقین تھا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔’
View this post on Instagram
اس سے قبل انہوں نے لکھا تھا کہ ’اب جب میں مس یونیورس پاکستان ہوں، مجھے یقین ہے کہ کچھ خواب پورے ہوتے ہیں۔
ایریکا رابن کا کہنا ہے کہ 2023 ء کے مس یونیورس مقابلے میں شرکت کے ساتھ ساتھ میں پاکستان کی ثقافت کو پیش کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہوں۔ یہ ایک بین الاقوامی مقابلہ ہے جسے امریکا اور تھائی لینڈ نے مس یونیورس تنظیم کے تعاون سے چلایا ہے جو ہر سال منعقد ہوتا ہے۔
مس یونیورس کا شمار دنیا کے چار معروف بیوٹی مقابلوں میں ہوتا ہے۔ مس ورلڈ، مس انٹرنیشنل، مس ارتھ اور مس یونیورس دنیا کے معروف مقابلہ حسن ہیں جو ہر سال مختلف طریقوں سے منعقد ہوتے ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: مس یونیورس پاکستان بننے والی ایریکا رابن کون؟
خیال رہے کہ71 سالوں سے منعقد ہونے والا عالمگیرشہرت یافتہ مقابلہ حسن میں پاکستانی تاریخ میں پہلی بار کوئی ماڈل پاکستان کی نمائندگی کررہی ہے۔ ایریکا رابن کون ہیں اور انہیں کس طرح مس یونیورس پاکستان بننے کا اعزاز حاصل ہوا؟
بین الاقوامی مقابلہ حسن دنیا کا سب سے معروف مقابلہ ہے جو 1952 ء سے مسلسل منعقد کیا جاتا ہے۔ رواں سال مس یونیورس کا مقابلہ ایل سلواڈور میں نومبر میں منعقد ہو رہا ہے۔اس سال ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں 90 سے زائد ممالک کی حسینائیں بھی شریک ہیں۔
View this post on Instagram
مس یونیورس پاکستان کے لیے بنیادی طور پرپانچ ماڈلز کا انتخاب ہوا ۔ ایریکا رابن نے چار دیگر حریف ماڈلز کو شکست دے کر مس یونیورس پاکستان کاتاج اپنے سر پر رکھا تھا۔ مقابلے میں شریک پاکستانی ماڈلز کو 200 سے زائد پاکستانی خواتین کے پول سے منتخب کیا گیا تھا۔
ٹائٹل جیتنے کے بعد ایریکا رابن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ مجھے پہلی مس یونیورس پاکستان ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور میں (دنیا میں) پاکستان کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا چاہتی ہوں۔ہماری ثقافت خوبصورت ہے جس کے بارے میں میڈیا بات نہیں کر رہا ہے۔ پاکستانی لوگ بہت فیاض، مہربان اور مہمان نواز ہیں۔‘
View this post on Instagram
پاکستانی ماڈل نے اپنی پوسٹ میں لوگوں کو ملک کے ’شاندار پکوانوں‘ سے لطف اندوز ہونے اور پاکستان کے برف پوش پہاڑوں، اس کے سبزہ زاروں اور خوبصورت مناظر کو دیکھنے کی دعوت دی۔
مس یونیورس پاکستان بننے والی 24 سالہ ایریکا رابن بنیادی طور پر ایک فیشن ماڈل ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہے۔ وہ تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کی وکالت کرتی ہیں۔ایریکا پاکستان کے متعدد مشہور ملبوسات کے برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔