12 April 2024

Homeانٹرٹینمنٹغزہ میں اسرائیل کی ہسپتال پر بمباری، شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

غزہ میں اسرائیل کی ہسپتال پر بمباری، شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

غزہ میں اسرائیل کی ہسپتال پر بمباری، شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

غزہ میں اسرائیل کی ہسپتال پر بمباری، شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

لاہور: (سنو نیوز) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ، عثمان خالد بٹ، ہدیٰ قطان سمیت دیگر ملکی اور غیر ملکی شوبز شخصیات نے غزہ میں الاہلی ہسپتال پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے غم اور غصے کا اظہار کیا ہے۔


اسرائیل کی جانب سے ہسپتال پر بمباری کے بعد اداکارہ اشنا شاہ نے لکھا کہ ہم کس چیز کا بائیکاٹ کریں؟ ہم کہاں ہڑتال کریں؟ کوئی مجھے بتائے گا کہ میں کیا کروں، فی الحال میں صرف اپنے رب سے دعا اور فریاد کرسکتی ہوں کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے معصوم فلسطینیوں کی آواز بن سکتی ہوں۔


اداکارہ عثمان بٹ نے فوری طور پر غزہ میں سیز فائر کا مطالبہ کرتے ہوئے انسانی امداد فراہم کرنے کی اجازت کی اپیل کی۔ انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا خون کافی نہیں؟ برائے مہربانی غزہ کے لوگوں کے لئے اپنی آواز بلند کریں۔


اداکارہ ارمینہ خان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ‘انہوں نے ایک ہسپتال پر حملہ کیا ہے، ایک ہسپتال پر۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں اب مزید ٹویٹر استعمال نہیں کرسکتی، میں ہسپتالوں میں بچوں کے جسم کے اعضاء بکھرے ہوئے نہیں دیکھ سکتی، اسرائیل کی بمباری کی نتیجے میں 500 لوگ جاں بحق ہوئے، اناللہ وانا الیہ راجعون۔

نامور میک اپ برانڈ ہدیٰ بیوٹی کی بانی ہدیٰ قطان نے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ غزہ میں پیش آنے والے واقعے سے خوفزدہ ہوں، غزہ کے بچوں کی زندگی خطرے میں ہے، سینکڑوں بچے پہلے ہی جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔


انہوں نے مزید لکھا کہ ہسپتال زخمیوں سے بھرے پڑے ہیں اور تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، یونیسیف غزہ میں مدد فراہم کر رہا ہے، لیکن انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے، اس مشکل صورتحال میں ہمیں عطیات دینے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز صیہونی فورسز نے درندگی کی حدیں پار کرتے ہوئے غزہ کے ہسپتال پر شدید بمباری کر دی جس کے نتیجے میں زیرعلاج شہری اور طبی عملے سمیت 800 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی تعداد 3800 سے بڑھ گئی۔

Share With:
Rate This Article