Homeتازہ تریندی لجنڈ آف مولا جٹ عالمی ایوارڈ کے لیے نامزد

دی لجنڈ آف مولا جٹ عالمی ایوارڈ کے لیے نامزد

دی لجنڈ آف مولا جٹ عالمی ایوارڈ کے لیے نامزد

لاہور:(سنونیوز)لالی وڈ بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا عالمی سطح پر نیا ریکارڈ،فلم کو ” ٹورس ورلڈ سٹنٹ ایوارڈز” کے لئے نامزد کرلیا گیا ہےجو بلاشبہ کسی بھی پاکستانی فلم کے لیے پہلی نامزدگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیابیوں کےجھنڈے گاڑنے والی دی لجنڈ آف مولاجٹ کو ورلڈ اسٹنٹ ایوارڈ کی جانب سے نامزد کیا گیا ہے، اس سے قبل کسی پاکستانی فلم کو ورلڈ سٹنٹ ایوارڈ کے لئے نامز د نہیں کیا گیاہے۔اسٹنٹ ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب لاس اینجلس میں ہوگی جس میں دنیا بھر سے فلمیں شامل کی جائیں گے اور ان فلموں میں پہلی بار کسی پاکستانی فلم نظر آئے گی۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو 13 اکتوبر 2022 کو عالمی سطح پر 25 مختلف خطوں میں 500 سے زائد سکرینوں کے ساتھ ریلیز کیا گیا تھا، جو اسے پاکستان سے باہر آنے والی سب سے بڑی ریلیز میں سے ایک بناتا ہے۔

فلم اس سے قبل سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پنجابی فلم ہونے کے ساتھ ساتھ دوسرے ریکارڈ بنانے میں بھی کامیاب ہو چکی ہے اور اس کے نام بہت سے ٹائٹل ہیں جن میں، سب سے زیادہ کمانے والی پاکستانی فلم، سال 2022 کے لیے برطانیہ میں برصغیر کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم اور ناروے میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی جنوبی ایشیائی فلم شامل ہیں۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے نئے معیارات قائم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور اس کے نام پہلے ہی متعدد ریکارڈز ہیں کیونکہ اس نے ملک کے سینیما کو 200 کروڑ کے کلب میں دوڑایا ۔

اس فلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، مرزا گوہر رشید، علی عظمت، صائمہ بلوچ اور فارس شفیع کے ساتھ شفقت چیمہ، نیئر اعجاز، ریشم، بابر علی اور راحیلہ آغا جیسے تجربہ کار اداکاروں نے کام کیا ۔

Share With:
Rate This Article