دپیکا اور رنویر ایک ساتھ کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟
Image
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون نے انکشاف کیا کہ جب میں اور شوہر (رنویر سنگھ) اکٹھے کام کریں تو ہماری فیس پریمیئم ہوتی ہے۔
بالی ووڈ کی معروف جوڑی دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ بطور اداکار کسی ایک فلم کے لیے تو کروڑوں روپے لیتے ہیں لیکن جب وہ دونوں اکٹھے کسی پروجیکٹ میں کام کرتے ہیں تو اُس کے لیے اُن کا معاوضہ بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پاڈوکون کا کہنا ہے کہ جب وہ اور اُن کے شوہر فلموں یا اشتہارات کے لیے ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو اس کے لیے وہ ’پریمیئم‘ یعنی بہت زیادہ پیسے وصول کرتے ہیں۔
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)

ایک انٹرویو میں جب دپیکا پاڈوکون سے پوچھا گیا کہ انہیں کیسا لگتا ہے جب اُن کی جوڑی کو بالی وُوڈ کی نمبر ون جوڑی کہا جاتا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ’ہم دونوں جب اکٹھے کام کریں تو ہماری فیس پریمیئم ہوتی ہے۔ میرے خیال سے یہ ہمیں کافی منفرد بناتی ہے۔ ایسا اکثر ہوتا ہے کہ مشہور جوڑوں میں کوئی نہ کوئی فرق ہوتا ہے لیکن ایسا ہمارے ساتھ نہیں ہے۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہم دونوں نے بالکل صفر سے کام کا آغاز کیا اور یہ ایسی بات ہے جس پر ہم دونوں کو فخر ہے۔‘
دوسری جانب دی ویک نے ڈف اینڈ فیلپس کی رپورٹ کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کا شمار انڈیا کے 10 امیر ترین جوڑوں میں ہوتا ہے۔ دپیکا پاڈوکون ایک فلم کے لیے 10 سے 12 کروڑ روپے لیتی ہیں جبکہ بالی ووڈ میں کوئی بھی دوسری اداکارہ مشکل سے 10 کروڑ تک بھی نہیں لیتی۔
اس کے علاوہ دپیکا پاڈوکون انڈیا کے بڑے برینڈز جیسے تانشک، ایشین پینٹس اور ایکسس بینک سمیت دنیا کے بڑے برینڈز جیسے لوئی وٹون اور کارٹیر کی برینڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔
خیال رہے کہ دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ نے 2018 میں اٹلی میں شادی کی تھی۔ وہ آخری مرتبہ 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پدماوت‘ میں ایک ساتھ بڑے پردے پر اکٹھے نظر آئے تھے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage