نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا صوبے کی نرسوں کیلئے بڑا اقدام
9/18/2023 5:19
لاہور:(سنو نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا صوبے کی نرسوں کیلئے بڑا اقدام سامنے آ گیا، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیجانب سے لاہور جنرل ہسپتال سمیت صوبے کے 44 نرسنگ کالجز میں ایوننگ شفٹ میں چار سالہ ڈگری پروگرام کا اجراء تاریخی اقدام ہے۔
پروفیسر الفرید ظفر نےکہا ہے کہ اس اقدام سے صوبے میں تربیت یافتہ نرسز کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملےگی ، ایوننگ شفٹ کی تربیت یافتہ نرسز سے ہسپتالوں میں مریضوں کی نگہداشت کا معیار بہتر ہوگا۔ پاکستانی نرسز کیلئے بیرونی ممالک بہت زیادہ ملازمتوں کے مواقع موجود ہیں ،بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ نرسز کی بیرون ملک ملازمت کی راہ ہموار ہو گی۔
سینکڑوں خاندانوں کی معاشی حالت بہتر ہوگی اور کثیر ذر مبادلہ بھی پاکستان آئے گا،نرسنگ کالجز میں ایوننگ شفٹ کا آغاز وزیراعلی محسن نقوی کی دور اندیشی اور شعبہ صحت کے ساتھ کمٹمنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ایوننگ شفٹ کی طالبات کو حکومتی پالیسی کے مطابق ماہانہ 31470 روپے وظیفہ بھی ملے گا،ایف ایس سی پاس کرنے والی طالبات دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ نرسنگ کا شعبہ اختیار کریں، نرسنگ واحد شعبہ ہے جس میں کورس کے دوران وظیفہ اور کورس مکمل ہونے پر گریڈ 16 میں بآسانی ملازمت بھی مل جاتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان بیت المال سویٹ ہوم لاڑکانہ میں موسمی بیماریوں کے پیش نظر مخیر حضرات کیجانب سے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جلدی امراض ، امراضِ چشم کے علاوہ ملیریا ، ڈائریاں اور دیگر بیماریوں کی تشخیص علاج و معالجہ کا مفت طبی کیمپ لگایا گیا۔
موسم تبدیل ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں میں نزلہ، زکام ،بخار، گلے میں سوجن ، جیسی تکالیف بڑہ جاتی ہیں، اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس طرح کے کیمپ کا انعقاد کیا جائے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage